185

صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ، ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو صحت کی بہترین اور مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہسپتالوں کی بھر پور مانیٹرنگ کی جارہی ہے
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں جدید سہولیات کی فراہمی ، ڈاکٹرز اور سٹاف کی کمی کو دور کرنے سمیت دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی صوبائی وزیرکو بریفنگ
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصرنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا،انکے ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر الیاس گوندل ،ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈاکٹر خالق داد نسوانہ سی ای او ہیلتھ موجود تھے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عوام کو صحت کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ دن رات محنت کر رہے ہیں اور اس حوالے سے ہر ممکن وسائل کو بروئے کارلایا جا رہا ہے ۔ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی حاضری پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف وارڈز ، لیبارٹری ، ایڈمن بلاک، صفائی ستھرائی،میڈیسن سٹاک اور لیبارٹری ریکارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں سے ان کا حال احوال دریافت کرتے ہوئے طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سرکاری ہسپتالوں کی بہتری اور ان میں عالمی معیار کی سہولیات کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز مہیا کر رہی ہے، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف و دیگر عملہ مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اور اپنے فرائض کی ادائیگی کو سو فیصد یقینی بنائیں تاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے مہیا کی جانے والی طبی سہولیات سے ہسپتالوں میں آنے والے مریض زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں