امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 66 چوہدری شکیل گلزار نے باقاعدہ الیکشن کمپین کا اعلان کر دیا

پھالیہ خبر شامل کرتے ہیں ارشد وارثی سے
امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 66 چوہدری شکیل گلزار نے باقاعدہ الیکشن کمپین کا اعلان کر دیا چوہدری شکیل گلزار حلقہ پی پی 66 کی من پسند شخصیت ہیں جنہیں لوگ عزت و احترام سے جانتے ہیں میرے خاندان نے تحصیل پھالیہ کی عوام کی پہلے بھی خدمت کی ہے اور انشاء اللہ اس بار بھی کامیابی نصیب ہوئی تو تحصیل پھالیہ کی عوام کی بھر پور خدمت کریں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 66 چوہدری شکیل گلزار نے کیا انہوں نے کہا تحصیل پھالیہ کی عوام میرے لیے قابل احترام ہیں یہ بات آن ریکارڈ ہے کہ ہمارے دروازے ہر لمحہ عوام کے لیے اوپن ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کھلی کتاب کی مانند ہے ہم نے کبھی بھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی جو بھی فلاحی کام کیا حلقہ پی پی 66 کی عوام کی فلاح بہبود کے لیے کیا انہوں نے کہا کہ میں یہ عہد کرتا ہوں کہ اگر میں کامیاب ہوا تو حلقہ پی پی 66 کے عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں