99

آئی ایم ایف ڈیل کے بعد سونے کی قیمت نے حیران کر دیا جاننے کے لیے کلک کریں

آئی ایم ایف ڈیل کے بعد سونے کی قیمت نے حیران کر دیا جاننے کے لیے کلک کریں
فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر2 لاکھ 7 ہزار200 روپے ہوگئی ہے، آئندہ دنوں میں سونے اور ڈالر کی قیمتیں مزید گریں گی۔
کراچی (فرنٹ ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف ڈیل کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے ساتھ ڈالر کی 18 سے 20 روپے گر گئی، جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 8800 روپے کمی ہوگئی ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکردو لاکھ سات ہزاردو سو روپے ہوگئی۔ کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قدر گرنے کے باعث ملک میں ایک تولہ سونے کے بھاؤ میں 8 ہزار800 روپے کی کمی ہوگئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر2 لاکھ 7 ہزار200 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار544 روپے کم ہونے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 77 ہزار641 روپے ہوگئی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں سونے اور ڈالر کی قیمتیں مزید گریں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں