عمران نے ہر وہ کوشش اور کام کیا جو اس ملک کی معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہوا نواب محمد ناصر خان سیال

عمران نے ہر وہ کوشش اور کام کیا جو اس ملک کی معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہوا نواب محمد ناصر خان سیال
آج عمران خان کو سخت مایوسی ہوئی ہوگی کیونکہ اس کی تمام تر محنت کے باوجود پاکستان کا آخر کار آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو ہی گیا۔
جھنگ ( رٹ نیوز) بہت کوشش کی عمران نے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے لیکن الحمداللہ آج پاکستان خطرے سے باہر آ رہا ہے بلکہ آچکا ہے۔ اگر عدم اعتماد کے بعد عمران اس عدم اعتماد کو قبول کرتا اور ملک میں شدید ترین انتشار نا پھیلاتا تو نا صرف یہ کہ یہ معاہدہ، جو اس نے خود توڑا بھی تھا، اور اس کے دوبارہ ہونے کو روکنے کی بھی عمران نے بھرپور کوشش کی تھی، پہلے ہو جاتا بلکہ ان خیالات کا اظہار ماہر قانون نواب محمد ناصر خان سیال نے رٹ نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، سیاسی انتشار کی وجہ سے جو سرمایہ کاری رکی وہ بھی نا رکتی اور ہماری معیشت اس قدر زیادہ نیچے نا جاتی۔ جنرل عاصم منیر کی تعیناتی روکنے کے لیےعمران اگر لانگ مارچ نا کرتا، جو کہ بد ترین صورت میں ناکام بھی ہوا، تو ڈالر نا اتنا اوپر جاتا بلکہ نیچے آجاتا۔ عمران نے ہر وہ کوشش اور کام کیا جو اس ملک کی معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں