131

عید کی خوشیوں میں اپنے اردگرد کے سفید پوش لوگوں پر بھی نظر رکھیں سید ارشاد ظفر بخاری

شہدادپور( رپورٹ شعیب اسلام )اہلِ اسلام کو عیدالاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہو عید کی خوشیوں میں اپنے اردگرد کے سفید پوش لوگوں پر بھی نظر رکھیں سید ارشاد ظفر بخاری تفصیلات کے مطابق پریس کلب شہدادپور کے سرپرست اعلیٰ سید ارشاد ظفر بخاری صدر عبداللہ داؤد پوٹو جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد رفیق شیخ نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے اس پرمسرت موقع پر اپنے اردگرد کے غریب نادار سفید پوش لوگوں پر بھی نظر رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں ہر چیز عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہے اہلِ اسلام کو عید کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو بڑوں کو سلام بچوں کو پیار اللّٰہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہمارے ملک پاکستان کی حفاظت فرمائے اجلاس میں سجاد خاصخیلی عمران قمر ملک محمد بخش سرھیو دھنی بخش باگرانی عمران مغل شعیب اسلام عمران آرائیں غلام مصطفیٰ قریشی رانا ندیم سلیم شاہد خلیل محسن کلہوڑو سمیت دیگر صحافی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں