92

پاکستان پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجزز ایسوسی ایشن اور ایڈن کالج کے درمیان میموری آف انڈرسٹینڈنگ (MOU)سائن کرنے کی کامیاب تقریب کا انعقاد کیا گیا

پاکستان پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجزز ایسوسی ایشن اور ایڈن کالج کے درمیان میموری آف انڈرسٹینڈنگ (MOU)سائن کرنے کی کامیاب تقریب کا انعقاد کیا گیا
کراچی ( ظفر عا لم ملک )پاکستان پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجزز ایسوسی ایشن اور ایڈن کالج کے درمیان میموری آف انڈرسٹینڈنگ (MOU)سائن کرنے کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں پپسا کے چیئرمین جناب انور علی بھٹی اور ادارے کے مرکزی عہدیداران پرویز ہارون,محمد انور ،فاروق خان,ایچ-ایم- ارشد کراچی کیبنٹ و ڈسٹرکٹز تمام عہد داران کی موجودگی ایم- او- یو پر دستخط کیا جسے کراچی کے طلبہ و طالبات کیلئے سنگ میل اور بہترین مستقل کے طرف سفر قرار دیا گیا ۔تمام شرکاء کو ایڈن کالج کی انتظامیہ نے اپنے طریقہ تدریس کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور online طریقہ تدریس کی افادیت و اہمیت پر روشنی ڈالی مزید یہ بھی کہا گیا کہ اس کے ذریعے کم اخراجات میں کوالٹی ایجوکیشن فراہم کیا جا سکے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں