ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان کی کارروائی جاننے کے لیے کلک کریں

ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان کی کارروائی
ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے گجرات پولیس کو مطلوب ملزم کویت سے گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کو کویت سے گرفتار کر کے لاہور ائیرپورٹ منتقل کر دیا۔ملزم یاسر عمران کے خلاف قتل، اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج تھا. متعلقہ پولیس کی درخواست پر ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔
بعدازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو گجرات پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول کویت کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
ترجمان ایف آئی اے

اپنا تبصرہ بھیجیں