شہر کے حالات معمول پر لانے کے لیے رینجر سے مدد لینی چاہیےراحیلہ خانم چوہدری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ

شہر کے حالات معمول پر لانے کے لیے رینجر سے مدد لینی چاہیےراحیلہ خانم چوہدری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ
منڈی بہاوالدین :بات اب احتجاج تک نہیں رہی احتجاج روڈ بلاک سے بھی لوگوں کے مساٸل حل نہ ہوۓتو بات رینجر کے مطالبے تک جا پہنچی
چوری ڈکیتی یکے بعد دیگرے قتل پولیس کے لئے درد سر بن گئے تمام مکتبہ فکر کے لوگ شدید بے چینی میں مبتلا ہیں تمام کاروباری طبقات غیر یقینی صورتحال میں کیسے کاروبار کر سکتے ہیں تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں آئے روز قتل چوری ڈکیتی کی شدید وارداتوں کے بعد گرفتاریوں کا نہ ہونا ایک ایک نیا مسئلہ ہے پولیس کی جانب سے کوششوں کے باوجود جراٸم کنٹرول نہیں ہو رہایکے بعد دیگرے وارداتوں کے بعد بھی ملزمان کی گرفتاری کا نہ ہونا مایوسی کا باعث بن رہا ہے شہر بھر کی تاجر برادری عام آدمی صحافی سول سوساٸٹی سب اپنے آپ کو غیرمحفوظ محسوس کرتے ہیں اور ایک عجیب سی بے یقینی کی صورت حال میں مبتلا کاروباری افراد شدید کوفت کا شکار ہیں قتل چوری ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری کا نہ ہونا لمہہ فکریہ ہے اور بات اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ پوری کی پوری فیملی جس کو قتل کرنے کی کھلے عام دھمکیاں دی جاتی ہیں شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ منڈی بہاوالدین کے امن و امان کے حالات پر اگر قابو پانے کے لیے رینجر یا فوج کو طلب کیا جانا ناگزیر ہو چکا ہے بصورت دیگر شہری بڑی کوفت میں مبتلا ہیں ہیں شہریوں کو امن و امان کی صورتحال بہتر فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ضلع منڈی بہاؤالدین کی ریاستی مشینری اس وقت تک کامیاب دکھاٸی نہیں دیتی

اپنا تبصرہ بھیجیں