سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی معروف کاروباری شخصیات نثار احمد اور سرفراز احمد نے الریاض سے ائے ہوئے معروف سماجی و سیاسی شخصیت ملک راشد پرویز اعوان کے اعزازمیں شاندار عشائیہ

اب آپ کو خبر دے رہے ہیں سمندر پار سے عابد شمون ہمیں بتا رہے ہیں
سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی معروف کاروباری شخصیات نثار احمد اور سرفراز احمد نے الریاض سے ائے ہوئے معروف سماجی و سیاسی شخصیت ملک راشد پرویز اعوان کے اعزازمیں شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں کمیونٹی اکابرین نے شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان نثار احمد اور سرفراز احمد نے کہا کہ ہم سب اوورسیز پاکستانی سعودی عرب میں اپنے ملک کے سفیر ہیں ہمیں اپنے اعلی اخلاق اور ایمانداری سے اپنا اور اپنے ملک کا وقار بلند کرنا چاہیے
مہمان خصوصی ملک راشد پرویز اعوان کا کہنا تھا کہ ہم سب پاکستانی اس وقت پاکستان کے موجودہ حالات سے پریشان ہیں ہمیں اپنے حصے کی شمع جلانی ہوگی پاکستان ہے تو ہم ہیں اس لئے اپنے ملک زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ بھیج کر ملک کی اکانومی کو سہارا دینا

تقریب سے ؛ جمشید اعوان ؛ محمد سرفراز ؛ عمران جاوید ؛ محمد افتخار ؛ رشید جدون ؛ شاہد گجر اور دیگر نے بھی عشائیہ میں شرکت کی اور ملک راشد پرویز اعوان کی کمیونٹی خدمات کو سراہا
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے اور تازہ ترین اپڈیٹ کیلئے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اپنا تبصرہ بھیجیں