گجرات(علی بٹ +ڈاکٹر اصغر شاکر ) ممتاز کاروباری شخصیت چیف ایگزیکٹو بلاوڑہ ٹاؤن چوہدری سنی شہزاد آرائیں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن ہے پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا بند کیا جائے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت نازک حالات سے گزر رہا ہے دشمن پاکستان کو کمزور کرنے کی شازشیں کر رہے ہیں پاک فوج دنیا کی بہترین فورس ہے جبکہ پاک وطن اور غیور عوام کی بقاء کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف شرانگیزی حقیقی معنوں میں ملک پاکستان کے خلاف شرانگیزی ہے سیاست کو سیاست تک محدود رکھ کر ہی سیاسی مقاصد حاصل اور مسائل حل کیے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے جو اپنی جان کی قربانیاں دے کر اپنا فرض کی ادائیگی کو یقینی بنا رہی ہے
109
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل