69

مومینٹس سکول کھیوڑہ معیاری تعلیم کے دائرہ کار میں سب سے آگے

مومینٹس سکول کھیوڑہ معیاری تعلیم کے دائرہ کار میں سب سے آگے
ادارے کے مالکان راجہ حسنین اور ملک صباحت کا کھیوڑہ کی عوام کے ساتھ بھر پور تعلیمی تعاون جاری
پہلے پچاس طلباء و طالبات کے لئےمفت کتابیں اور یونیفارم کی فراہمی بھی کر دی گئی
پنڈدادنخان(نامہ نگار) ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں یوں تو کئی تعلیمی ادارے ہیں لیکن دور حاضر میں بہترین دنیاوی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ قرآن کی تعلیم کو بھی جس تعلیمی ادارے میں خاص فوقیت دی جاتی ھے وہ “مومینٹس سکول” ہے جسے اعلیٰ کارکردگی کیلئے فن لینڈ سے منسلک کیا گیا ہے، یہاں بہت کم ماہانہ فیس لے کر انٹرنیشنل طرز پر تعلیم دی جاتی ہے، ادارے کے مالکان کا کہنا ہے کہ وہ کھیوڑہ کے طلباء و طالبات کو بہترین تعلیمی نظام فراہم کرنا چاہتے ہیں اس مقصد کے لئے وہ اہل کھیوڑہ کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں، اس ضمن میں سکول کے والدین بھی ادارے کے بہت مشکور و ممنون دکھائی دیتے ہیں، واضح رھے کہ مومنٹس سکول کی بہترین تعلیمی پالیسیوں کو دیکھتے ھوئے کھیوڑہ کے والدین اپنے بچوں کو اس تعلیمی درسگاہ میں تعلیم دینے کی طرف زیادہ رحجان کر رھے ھیں، ادھر سکول پرنسپل کا کہنا ھے کہ ہمارے ہاں بچوں کی بہترین تعلیمی درسگاہ تیار ھے جس میں بچوں کے بہترین مستقبل کے لئے قابل اور محنتی اساتذہ کی خدمات لی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں