94

منڈی بہاوالدین میں استحکام پاکستان، پاک افواج اور پنجاب پولیس سے اظہار یکجہتی ریلی سنی علماء کونسل نے گھیگا چوک سے نکالی

منڈی بہاوالدین میں استحکام پاکستان، پاک افواج اور پنجاب پولیس سے اظہار یکجہتی ریلی سنی علماء کونسل نے گھیگا چوک سے نکالی جو پریس کلب رجسٹرڈ کے سامنے اختتام پذیر ہوئی
منڈی بہاؤالدین ۔منڈی بہاوالدین میں استحکام پاکستان،پاک افواج اور پنجاب پولیس سے اظہار یکجہتی کے لئے سنی علماء کونسل کے ضلعی صدر راؤ اشرف جاوید حسینی کی قیادت میں مختلف ریلیوں کا انعقاد ہوا، گھیگا چوک سے نکالی گئیں جو مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی پریس کلب رجسٹرڈ کے سامنے پہنچی، ریلی کے شرکاء نے پاک فوج ذندہ باد ، افواج پاکستان کے شہداء کو سلام پاکستان پائندہ باد پنجاب پولیس کے حق میں پینا فلیکس پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ،اورنعرہ بازی کی گئی،شرکاء ریلی راؤ اشرف جاوید حسینی ضلعی صدر علماء کونسل نے خطاب کرتے ہوئے کہ افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے انکی ملک ؤ قوم کے لیے قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا فوج اور پنجاب پولیس کے نوجوانوں نے جس طرح دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کیخلاف مقابلہ کرکے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا اس پر پوری قوم کو فخر ہے اور ان شہیدوں کی یاد گاروں اور فوجی تنصیبات پر دہشت گردوں ،شرپسندوں کے حملوں اور گھیراؤ جلاؤ کی تمام محب وطن پاکستانی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ،شرکاء ریلی سینکڑوں موٹر سائیکلوں پر ریلی میں شمولیت کی، انہوں نے فورسزز کے حق میں پرجوش انداز میں فلک شگاف نعرے بازی کرتے رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں