86

سیاست کا مقصد سیاست نہیں عبادت ہے اُمید وار برائے ایم پی اے ناصر جاوید۔۔

سیاست کا مقصد سیاست نہیں عبادت ہے اُمید وار برائے ایم پی اے ناصر جاوید۔۔
سیاست میں آنے کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے
پنڈ دادن خان ( علی حسن اعوان) ناصر جاوید اُمید وار برائے ایم پی اے مسلم لیگ ن سیاست میں پہلا قدم رکھ دیا اور سیاست میں پہلی ریلی کا انعقاد بھی کر دیا جس پر اُن کا اپنی زبان حال سے یہ کہنے کو سنا گیا کے میں نے اسلام آباد جلسے کے لئے اتنی ٹرانسپورٹ کا بندوبست نہیں کیا تھا جتنا مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے بندے میری ساتھ چلنے کو تیار تھے یہ میرا سیاست میں انے کا پہلا جلوس یا ریلی تھی لیکن بہت کامیاب ہوئی جس پر میں عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں سیاست میں آنے کا مقصد بھی دکھی انسانیت کی خدمت ہی ہے میں خود ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا شخص ہوں پھر اللہ نے کرم کیا اور بزنس کی طرف توجہ دی اور اللہ نے کرم کیا جس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ میں سیاست میں قدم رکھا کیوں کے مجھ سے اپنی تحصیل کا یہ حال نہیں دکھا جا سکتا تھا۔کیوں کہ یہ تحصیل ہی میری آرام گاہ ہے اور اس کے ساتھ ہمیشہ ہی سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا اپنی ایک بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں ریکوڈک اور سینڈک کے قیمتی ذخائرسے بڑا ذخیرہ نمک کی صورت میں موجود ہے جس سے ہمارا پڑوسی ملک چار ھزار روپے کلو فروخت کر کے اربوں ڈالر سالانہ کما رہا ہے جبکہ ہم ٹیکنالوجی استعمال کیے بغیر ر صرف چار ہزار روپے فی ٹن پر قناعت کیے بیٹھے ہیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں