64

منڈی بہاﺅالدین، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ضلعی افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول،گندم خریداری مہم،ایم سیز اور محکمہ صحت کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

منڈی بہاﺅالدین، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ضلعی افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول،گندم خریداری مہم،ایم سیز اور محکمہ صحت کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ ضلع کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع میں انتظامی فرائض کی ادائیگی کے لئے افسران و اہلکاران متحرک رہیں اور اپنے فرائض کی ذمہ دارانہ ادائیگی کے لئے ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں اور عام آدمی کے مسائل کے حل اور زندگی میں آسانی کے لئے مثبت اقدامات کو یقینی بنائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع کے ہیلتھ سیکٹر اورایم سیز سروسز سمیت دیگر اداروں میں پبلک سروس ڈلیوری سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے۔پرائس کنٹرول میکنزم کی کاروائیوں کو مزید تیز کیا جائے۔ ضلعی محکموں کے سربراہان عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی کیلئے میرٹ اور دیانتداری کو اپنا شعار بنائیں، دفاتر میں کرپشن سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنائیں، افسران اپنے دفاتر میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنائیں۔ شہر کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کیلئے دن رات کام کیا جائے۔ایم سیز اور ضلع کونسل کی جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے آئندہ چند روز میں گندم خریداری کے ٹارگٹ کو سو فیصد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری امور کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہ کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں