منڈی بہاوالدین سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی جانب سے ریلی نکالی گئی

خبر شامل کرتے ہیں منڈی بہاوالدین سے
پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی جانب سے ریلی نکالی گئی
ریلی کالج چوک سے ہوتی ہوئی علوی چوک میلاد چوک سے صدر بازار سبزی منڈی چوک سے گزر کر صدر گیٹ پر اختتام پزیر ہوئی
ریلی کے شرکاء نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کا جگہ جگہ پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے استقبال کیا گیا ریلی کا مقصد عوام میں اس بات کا شعور بیدار کرنا ہے کہ لیڈر آتے جاتے رہتے پارٹیاں حالات کے ساتھ بدلتی رہتی ہیں اگر کوئی چیز بدل نہیں تو وہ ہیں سرحدیں جن کی حفاظت کے لیے دن رات اپنے بچوں گھر بار سے دور ہمارے فوجی ہمارے محافظ پاک آرمی کے جوان کرتے ہیں ملک دشمن قوتیں محتلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے ہمارے جوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں ہمیں بطور میڈیا پرسن پاک فوج کی ہمیت کو اجاگر کرنا ہوگا ہمیں اپنے ارگرد لوگوں کو بتانا ہوگا کہ پاک فوج سے ہی ہماری آن اور ہماری شان ہے اسی فوج کی وجہ سے دشمن ہماری طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا اسی فوج کی وجہ سے ہم ہمارے گھر بار کاروبار اور ہمارا ملک محفوظ ہے محتلف غیر ملکی قوتیں ہماری فوج اور عوام میں خلیج پیدا کر رہی ہیں جو ہم۔کبھی نہیں ہونے دیں ان باتوں کا اظہار ڈسٹرکٹ پریس کلب شہزاد چودھری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا محتلف مکاتب فکر کے لوگ ریلی میں شامل ہوگئے اور نعرے لگاتے رہے تاجروں کے وفد نے بھی ریلی میں شرکت کی اور کہا کہ ہم سب اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں پاک آرمی ہماری ریڈ لائن ہے ریلی میں صحافیوں کی بڑی تعداد بھی شرک تھی ریلی کالج چوک سے شروع ہوئی اور مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی صدر گیٹ پر اختتام پزیر ہوئی
اب تک کے لیے اتنا ہی
مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اپنا تبصرہ بھیجیں