83

راجن پور: پولیس ڈاکوؤں کو ہلاک کر کے روجھان کے شہریوں کا غم ہلکا کیا ہے، پولیس کے شہدا کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شہری تفصیل کے کلک کریں

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں آر پی اوڈیرہ غازیخان کیپٹن( ر) سجاد حسن خان اور ڈی پی او راجن پور محمد ناصر سیال کی زیرکمانڈ کچہ آپریشن گزشتہ 28 روز سے جاری ہے ۔
آر پی او ڈیرہ غازیخان اور ڈی پی او راجن پور مسلسل کچہ کے آپریشنل ایریا میں فرنٹ لائن پر جوانوں کے ہمراہ موجود ہیں اور آپریشن کی مکمل کمانڈ کر رہے ہیں۔
آر پی اور ڈی پی او کی زیر قیادت پولیس کو کچہ میں نہایت اہم کامیابی حاصل ہوئی ۔
جدید ہتھیاروں اور بکتر بند گاڑیو ں سے لیس پولیس دستوں نے کچہ کے نوگو ایریا سمجھے جانے والے علاقے چک عمرانی میں پیش قدمی کی ۔
چک عمرانی میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے 20 لاکھ ہیڈمنی کے مجرم اشتہاری عطاء اللہ پٹ گینگ کی کمین گاہیں اور خفیہ پناہ گاہیں تھی ۔
عطاء اللہ پٹ کی گینگ میں شامل اسکے بھائی اور بیٹے سمیت تمام قریبی رشتہ داران ہیڈمنی کے مجرمان ہیں جو کہ کچہ میں اغواء برائے تاوان ، ڈکیتی ،راہزنی ، اسلحہ سمگلنگ کے روح رواں تھے ۔
عطاء اللہ پٹ اور اسکے ساتھیوں نے پولیس کی پیش قدمی کی شدیدترین مزاحمت کی اور پولیس پر راکٹ لانچر اور ہیوی ویپن 12.7 مشین گن سے حملے کیے ۔
راکٹ لگنے سے پولیس کی بکتر بند گاڑی کوبھی جزوی نقصان پہنچا ، اسی دوران گورا عمرانی ، دادو بنگیانی ، فرحت کھرکھانی اور ظہور سیدانی اپنے دیگر گینگ ممبران کے ہمراہ عطاء اللہ پٹ کی مدد کو پہنچ گئے۔
پولیس کے جوانوں نے ہمت دلیری اور جوانمردی سےجوابی کاروائی کی،فائرنگ کے شدید تبادلہ اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ پیش قدمی پر عطاء اللہ پٹ اور اسکے ساتھیوں کے قدم اکھڑ گئے ۔
فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گر د مارے گئے جب کہ ایک پولیس اہلکا ر غلام قاسم نے جام شہادت نوش کیا اور ایک پولیس اہلکا ر عبدالوہاب شدید زخمی ہوا ۔
5 ڈاکووں نے سرنڈر کرکے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ۔عطاء اللہ پٹ کے پناہ گاہوں اور کمین گاہو ں کو مسمار کرکےنذرآتش کردیا گیا ۔
عطاء اللہ پٹ کی کمین گاہوں سے بڑی مقدار میں ہیوی اسلحہ12.7مشین گن ، راکٹ لانچرز ،جی تھری گنز اور ایس ایم جی گنز برآمد ہوئیں۔
کچہ عمرانی میں پولیس دستوں نے آر پی او کی ذیر کمانڈ مزید پیش قدمی کرتے ہوئے 20 لاکھ ہیڈمنی کے مجرم اشتہاری موج علی کی گینگز کی کمین گاہوں کا محاصرہ کیا۔
دوسری جانب الگ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 8 لاکھ ہیڈمنی کے مجرم اشتہاری فوج علی کی کمین گاہو ں کابھی محا صرہ کیاگیا ۔
شدید مزاحمت کے بعد موج علی اور فوج علی کی کمین گاہوں کا کنٹرول حاصل کر کے کمین گاہوںاور خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ۔
موج علی اور فوج علی کی کمین گاہوں سے بھی بھاری مقدار میں راکٹ لانچرز، ایس ایم جی ،جی تھری گنز اور ایمو نیشن برآمد ہوا۔
عطاء اللہ ، موج علی اور فوج علی کی کمین گاہوں کے خاتمے سےکچہ میں اغواء برائے تاوان اور ڈکیتی کے ایک منظم نیٹ ورک کو توڑ دیا گیا ہے۔
پولیس نے نوگو ایریا سمجھے جانے والے کچہ عمرانی کے اہم ترین علاقو ں کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور مزید علاقوں میں پیش قدمی جاری ہے ۔
عطاء اللہ پٹ کی پناہ گاہ سمیت 3 دیگر مقاما ت پر پولیس پکٹس قائم کرکے ریا ست اور قانون کی رٹ قائم کردی گئی ہے۔
کچہ میں امن و امان کی صورتحال بحال ہونے پر شہریوں میں خوشی کی لہر۔
شہریوں کا آر پی او کیپٹن ر سجاد حسن خان اور ڈی پی او مہر ناصر سیال کے قافلے کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال
کچہ میں کامیاب آپریشن پر پولیس کو زبردست خراج تحسین ۔
پولیس آپریشن کے بعد شہر میں امن ہو گیا ہے،آپریشن سے پہلے روجھان شہر کے باسی روز لُٹتے تھے، شہری
راجن پور: پولیس ڈاکوؤں کو ہلاک کر کے روجھان کے شہریوں کا غم ہلکا کیا ہے، پولیس کے شہدا کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شہری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں