84

منڈی بہاوالدین مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن 185 مجرمان اشتہاری گرفتار :ڈی پی او رضا صفدر کاظمی

منڈی بہاوالدین مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن 185 مجرمان اشتہاری گرفتار :ڈی پی او رضا صفدر کاظمی
منڈی بہاؤالدین(ندیم اقبال) ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کی ہدایت پر ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیزی سے جاری، گذشتہ ماہ سے آج تک اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری مہم کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 185مجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے جن میں کیٹیگری اے کے 45 جبکہ کیٹیگری بی کے 140اشتہاری مجرمان شامل ہیں، ان کو سہولیات اور پناہ دینے میں ملوث سہولت کاروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا سلسلہ جاری ہے، بیرون ملک مقیم اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ جاری، بیرون ملک فرار اشتہاریوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا جبکہ اشتہاری مجرمان کی جائیداد کی تفصیل حاصل کر کے جائیداد قرقی بھی کروائی جارہی ہے، ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں