225

انتہائی ایماندار آفیسر عمران شاکرپاسپورٹ آفس انچارج منڈی بہاؤالدین ہیں حاجی مظہر اقبال گوندل

انتہائی ایماندار آفیسر عمران شاکرپاسپورٹ آفس انچارج منڈی بہاؤالدین ہیں حاجی مظہر اقبال گوندل

منڈی بہاؤالدین پاسپورٹ آفس میں رشوت اور سفارش کا راج تھا۔ایجنٹ حضرات صحافت کا لبادہ اوڑھ کر سائلین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے تھے۔ہر کام کی سرعام رشوت لی جاتی تھی۔سیکورٹی گارڈ ٹوکن لگوانے کے لیے رشوت لیتے تھے۔منڈی بہاؤالدین ضلع کے پاسپورٹ بنوانے کے لیے آنے والے سائلین کو بلاوجہ اعتراض لگا کر ایجنٹ مافیا کے حوالے کر دیا جاتا۔ پاسپورٹ آفس کے اندر اور باہر بیٹھے ایجنٹ حضرات رشوت وصول کر کے اسی وقت اعتراض ختم کروا دیتے۔انچارج بھی سرعام خود پیسے پکڑتا اور ایجنٹ اندر انچارج کے پاس بیٹھے رہتے۔ ہر پاسپورٹ کی ایجنٹ ڈیل کرتے۔خود بھی کماتے اور افسران کو بھی خوب عیش کرواتے۔
لیکن پھر ایسا ہوا کہ انتہائی خوش اخلاق اور ایماندار آفیسر عمران شاکر کو منڈی بہاوالدین پاسپورٹ آفس کا انچارج لگا دیا گیا۔عمران شاکر صاحب کے انچارج بنتے ہی پاسپورٹ آفس میں رشوت کا تھال باہر نکال دیا گیا۔ایجنٹ مافیا کا پاسپورٹ آفس میں داخلہ بند کر دیا گیا۔صحافت کا لبادہ اوڈھے ایجنٹوں سے بھی معذرت کر لی گئی۔تمام عملہ اور سیکورٹی گارڈز کو اپنا قبلہ درست کرنے کے احکامات جاری ہوگئے۔پاسپورٹ بنوانے آنے والے سائلین کی خجل خواری کا سلسلہ بند ہوا۔بلاوجہ اعتراض لگنے بند ہو گئے۔رشوت اور سفارش کلچر کا خاتمہ ہو گیا۔ عمران شاکر کی ایمانداری،خوش اخلاقی اور ملنساری کا زمانہ معترف ہے۔آج عمران شاکر جیسے گریٹ آفیسر کی وجہ سے منڈی بہاؤالدین ضلع کے لوگوں کو پاسپورٹ بنوانا انتہائی آسان ہو گیا ہے۔میں دعا گو ہوں کہ عمران شاکر صاحب کو اللہ پاک مزید کامیابیاں اور ترقیاں نصیب فرمائے اور وہ یوں ہی لوگوں کی خدمت ،عبادت سمجھ کر کرتے رہیں۔اللہ پاک عمران شاکر کو صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں