28

یونس شاہد ‘ رانا نیاز علی ‘ شہزاد حسن چوہدری نے ڈی پی او کو صحافیوں پر بوگس من گھڑت مقدمات بارے آگاہ کیا

منڈی بہاوالدین(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ایک وفد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضاصفدر کاظمی سے ملاقات کی ‘ ضلع بھر میں امن وعامہ کی صورتحال ، صحافی برادری اور انتظامیہ کے درمیان بہتر سے بہتر تعلقات کے فروغ کیلئے بات چیت کی وفد میں یونس شاہد ‘ رانا نیاز علی ‘ شہزاد حسن شامل تھے ‘ جنہوں نے ڈی پی او کو صحافیوں پر بوگس من گھڑت مقدمات بارے آگاہی دی جس پر ڈی پی او رضا حامد کاظمی نے فوری طورپر ڈی ایس پی صدر کو احکامات جاری کئے ‘ اس موقع پر صحافتی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں ‘ کوئی بھی اہلکار کسی بھی شہری سے تلخ کلامی نہ کرے ‘ معاشرے سے عدم برداشت کے عنصر کو ختم کرنے کیلئے صحافی برادری اور پولیس کو ایک پیج پر آنا ہو گا تاکہ آئے روز ہونیوالی قتل و غارتگری کے واقعات کو کم کیا جا سکے ‘ صحافی اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے ‘ کسی بھی صحافی کیخلاف کوئی شکایات ہو تو پہلے مجھے آگاہ کیا جائے ‘ صحافی برادری معاشرے کا وہ حصہ ہے جو مثبت تنقید کے ذریعے اداروں میں نکھار پیدا کرتا ہے ‘ صحافی کرپشن کی نشاندہی کریں فوری کاروائی ہو گی ‘ شہریوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ‘ اس ذمہ داری کو احسن انداز میں ادا کرنے کیلئے پولیس فورس ہمہ وقت مصروف عمل ہے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں ‘ اس موقع پر پی ایس او عبدالرﺅف رانجھا ‘ پی آر او اجمل وحید گل بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں