106

کنگز سکول گلیانہ میں 1122 کی طرف سے ایمرجنسی ٹریننگ سیشن کا انعقاد

گلیانہ (بیورو چیف) کنگز سکول گلیانہ میں 1122 کی طرف سے ایمرجنسی ٹریننگ سیشن کا انعقاد ۔
استاتذہ کو ہنگامی حالات سے بچاؤ کی ٹریننگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق
کنگز سکول گلیانہ شبیر کیمپس میں پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ (1122) کی طرف سے اساتذہ اکرام کے لیے ٹرینینگ سیشن کا انعقاد کروایا گیا جس میں اپنی اور بچوں کی سیفٹی کے لحاظ سے مختلف چیزیں سکھائی گئی اور اساتذہ اکرام کو ہنگامی حالات سے بچاؤ کے طریقے سکھائے گئے تا کہ ضرورت پڑنے پر بچوں کی سیفٹی کو یقینی بنایا جا سکے اور معاشرے کو ہنگامی حالات سے بچایا جا سکے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں