دیوان معیض اللہ نے رٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معاشی ترقی کیلئے صنعتوں اور تاجروں کو ریلیف اور سبسڈیز دی جائیں۔

منڈی بہاﺅالدین(رٹ نیوز) معروف کاروباری شخصیت دیوان معیض اللہ نے رٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معاشی ترقی کیلئے صنعتوں اور تاجروں کو ریلیف اور سبسڈیز دی جائیں۔ صنعتوں اور تجارتی مراکز کیلئے ٹیکس کی شرح کاروباری حجم کے مطابق تشکیل دی جائے۔ کاروباری برادری کیلئے پالیسیز بزنس سیکٹر سے مشاورت اور باہمی ہم آہنگی سے تشکیل دی جائیں۔ پاکستان میں ٹریڈنگ اور ایکسپورٹ امپورٹ بزنس انڈسٹری کے وسیع ترین کاروباری مواقعوں کو موثر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ روزگار کے مواقع پیدا کرکے ہی بحرانوں میں گھری معیشت کو مشکلات سے پار لگایا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں