معروف کاروباری شخصیت مرزا ارشد اقبال نے رٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو منڈی بہاﺅالدین کے روڈ کشادگی کی وجہ سے پورے پنجاب میں مشہور ہیں

منڈی بہاﺅالدین(رٹ نیوز) معروف کاروباری شخصیت مرزا ارشد اقبال نے رٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو منڈی بہاﺅالدین کے روڈ کشادگی کی وجہ سے پورے پنجاب میں مشہور ہیں مگر ناجائز تجاوزات کی وجہ سے اب ان بازاروں میں پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے چند دکانداروںنے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر اپنی دکانوں کے آگے ناجائز تجاوزات جگہ کرایہ پر دے رکھی ہے جس کی وجہ سے یہ بازار اب سرنگوں کامنظرپیش کرتے ہیں ، ہمارا ڈپٹی کمشنر اور اے سی منڈی بہاﺅالدین سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر اس پر ایکشن لیا جائے اور بلا تفریق منڈی شہر سے ناجائز تجاوزات کو ختم کروایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں