منڈی بہاؤالدین :انچارج پاسپورٹ آفس چوہدری عمران شاکر اک انتہائی مخلص و ملنسار آفیسر ہیں

منڈی بہاؤالدین :انچارج پاسپورٹ آفس
چوہدری عمران شاکر اک انتہائی مخلص و ملنسار آفیسر ہیں
ھمیشہ سائل کو عزت دیتے ہیں اور اخلاق سے پیش آتے ہیں ہر روز ہزاروں کی تعداد میں لوگ دور دراز کے گاؤں سے پاسپورٹ بنوانے صوفی سٹی آتے ہیں جو بنا کسی رکاوٹ کے گورنمنٹ کی فیس نیشنل بینک میں خود جمع کروانے کے بعد پاسپورٹ آفس داخل ہوتے ہیں اور مختلف مراحل سے گزر کر بآسانی اپنا پاسپورٹ جمع کرواتے ہیں ،خواتین کے بیٹھنے کے لیے لائن میں کرسیاں رکھی گئی ہیں ،عمران شاکر صاحب وقفے وقفے سے خود ہر کاؤنٹر پر جا کر لوگوں سے پوچھتے ہیں کیسی نے پیسوں کی ڈیمانڈ تو نہی کی ہے،اور عملہ کو سخت ہدایت کی ہوئی ہے کہ پاسپورٹ بنوانے آنے والی عوام سے اخلاق سے پیش آئیں اور فوری کام نپٹائین عمران شاکر
بہت اچھی شخصیت کے مالک ہیں؛ ایسے لوگوں سے ملکر بہت کچھ سیکھا جا سکتا ھے؛ ایجنٹ مافیا کے لیے انکا واضع اور دو ٹوک پیغام ہے کہ جب تک میں تعینات ہوں پاسپورٹ آفس ایریا میں کوئی ایجنٹ نظر نا آئے ,,اور عوام کے لیے پیغام ہے ایجنٹ مافیا سے دور رہیں اپنی فیس خود جمع کروائیں اور بنا کیسی سفارش میرے پاس آئیں اور اپنا جائز کام کروائیں ،اگر کوئی پیسوں کا مطالبہ کرتا ہے تو میرے نوٹس میں لائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں