173

دکھی عورت حوا کی بیٹی کی ایس ایس پی سانگھڑ ڈی آئی جی پولیس شھید بینظیر آباد اور آ ئی جی پولیس سندھ اور دیگر اعلی حکام سے انصاف کی اپیل

دکھی عورت حوا کی بیٹی کی ایس ایس پی سانگھڑ ڈی آئی جی پولیس شھید بینظیر آباد اور آ ئی جی پولیس سندھ اور دیگر اعلی حکام سے انصاف کی اپیل
تفصیلات کے مطابق سانگھڑ شہر مٹھی کھوئی کی رہائیشی مسمات شاہدہ نے کچھ روز قبل شوہر اور بیٹوں کی جانب سے کئے گئے تشددکے خلاف پولیس اسٹیشن سانگھڑ میں ملزمان علی محمد زبیر اور شعیب کے خلاف ایف آئی آر نمبر72 سال 2023 درج کروائی تھی مسمات شاہدہ نے سانگھڑ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ مقامی پولیس ملزمان سے ملی بھگت کرکے اور بھاری رشوت کی رقم کے عیوض کیس کو جھوٹا قرار دیکر بی کلاس کی سمری کی صورت میں چالان عدالت میں پیش کرنا چاہتی ہے مسمات شاہدہ نے ایس ایس پی سانگھڑ ڈی آئی جی پولیس شھید بینظیر آباد اور آئی جی سندھ پولیس و دیگر اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے اور میرے کیس کو میرٹ تحقیقات کرکے عدالت میں چالان جمع کرایا جائے تاکہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا مل سکے اور مجھے انصاف فراہم ھو سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں