201

حلقہ اربابِ ذوق جامعہ ہزارہ اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے اشتراک سے پہلے سالانہ مشاعرے کا انعقاد کیا

مانسہرہ(نمائندہ خصوصی)
حلقہ اربابِ ذوق جامعہ ہزارہ اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے اشتراک سے پہلے سالانہ مشاعرے کا انعقاد کیا

۔
جس میں ملک بھر سے نامور شعراء نے شرکت کی۔ مشاعرے کی صدارت شہاب صفدر نے کی۔ دیگر مہمانانِ اعزاز میں سید حسنین محسن ، نعیم رضا بھٹی ، توقیر احمد ، عقیل عباس ، خورشید ربانی اور خوشحال ناظر شامل تھے۔ مقامی شعراء میں حنیف لالہ، احمد حسین مجاہد ، امان اللہ خان امان، تاج الدین تاج اور آصف شاہ رونق محفل تھے۔
مشاعرے کی نظامت ڈاکٹر اخلاق احمد اعوان نے کی۔
مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ازکیا ہاشمی (ڈین فیکلٹی آف لاء اینڈ سوشل سائنسز) اور پروفیسر ڈاکٹر فیصل نوروز (ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز) تھے۔ ان کے علاوہ میڈم بشریٰ مسرور (ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر مانسہرہ) نے خصوصی شرکت کی ۔
پروگرام میں سینکڑوں کی تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ آخر میں حلقہ اربابِ ذوق کی ٹیم نے تمام مہمانان اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ سید ازور شیرازی (رکن مجلسِ عاملہ) اور حامد مسعود گوندل (صدر حلقہ اربابِ ذوق) نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے اس چیز پر زور دیا کہ ایسی سرگرمیاں ہونی چاہئیے۔ ان سرگرمیوں سے طلباء و طالبات میں متشدد رویوں کا خاتمہ ہوتا ہے اور بہتر نظریات پروان چڑھتے ہیں۔ حلقہ اربابِ ذوق جامعہ ہزارہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں