263

ڈسٹرکٹ بہبودفنڈ بورڈ گجرات نے سرکاری ملازمین کے بچوں کی سکالر شپ، اہلخانہ کی ماہانہ امداد،

گلیانہ (آصف حسین عطاری) ڈسٹرکٹ بہبودفنڈ بورڈ گجرات نے سرکاری ملازمین کے بچوں کی سکالر شپ، اہلخانہ کی ماہانہ امداد، تجہیز و تکفین اور شادی گرانٹ موصول ہونے والی534 درخواستوں پر2کروڑ24 لاکھ91 ہزار روپے گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، بورڈ کا اجلاس زیر صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر افضل حیات تارڑ تارڑ منعقد ہوا جس میں سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اورنگزیب اس موقع پر پر موجو تھے انچارج بہبود فنڈ برانچ محمد بوٹا نے بہبود فنڈ بورڈ کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں سرکاری ملازمین کے بچوں کو تعلیمی وظائف کے لئے 56درخواستوں کی منظوری دی گئی، ملازمین کے بچوں کو مجموعی طور پر12لاکھ98ہزار روپے تعلیمی وظائف کی مد میں جاری کئے گئے ہیں۔ گریڈ 1 تا 10 اور گریڈ 11 سے 15 کے ملازمین کے اہلخانہ کی ماہانہ امداد کے لئے17درخواستوں پر مجموعی طور پر6لاکھ78 ہزار روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ بہبود فنڈ بورڈ نے تجہیز و تکفین کے اخراجات کی مد میں 242 درخواستوں پر84 لاکھ70 ہزار روپے گرانٹ کی منظوری دی، شادی گرانٹ کے لئے219 درخواستوں پر1 کروڑ20 لاکھ45 ہزار روپے گرانٹ کے اجرا کی منظوری دی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر افضل حیات تارڑ نے ہدایت کی کہ بہبود فنڈ بورڈ کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں اورفنڈز کے اجرا کا تمام عمل بروقت مکمل کیا جائے۔تمام درخواست دہندہ کو یکم اپریل تک رقم موصول ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں