197

پشاور پولیس لائنز مسجد میں خود کش دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، سید شاہد نقوی

پشاور پولیس لائنز مسجد میں خود کش دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، سید شاہد نقوی
آسٹریا سے مذہبی و سماجی رہنما سید شاہد نقوی کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک بار پھر دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں موجودہ حکومت ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دے رہی ہے ملک میں ہر طرف افراتفری کا عالم ہے دہشت گردوں کی جانب سے پشاور پولیس لائنز مسجد میں دھماکہ کرنا حکومت اور پاکستان کے سکیورٹی اداروں کو کھلا چیلنج ہے۔ شاہد نقوی نے آسٹریا سے بزریعہ ٹیلیفون صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ سانحہ پشاور نے پوری پاکستانی عوام کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے دھماکہ میں 59 افراد شہید اور 157 افراد زخمی ہوۓ ہم شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے حکومت ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے اور واقعہ کے سہولت کاروں کو بے نقاب اور عوام کو تحفظ فراہم کرے اگر دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات نہ کیے گئے تو ہم حکومت کے خلاف سخت احتجاج کریں گے اور س حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے ۔ پاکستانی ایجنسیوں پر بھی سوالیہ نشان بن کر رہ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں