81

منڈی بہاوالدین ٹی ایچ کیو ہسپتال​ کے عملہ کی نااہلی​ صفائی کے ناقص انتظامات

منڈی بہاوالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹی ایچ کیو ہسپتال​ کے عملہ کی نااہلی​ صفائی کے ناقص انتظامات واش رومز بند گندگی کے ڈھیر ڈینگی پھیلنے کا خدشہ شہریوں کا ڈی سی منڈی، سی او ہیلتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا​ تفصیلات کے مطابق پرانا ٹی ایچ کیو ہسپتال میں صفائی و ستھرائی کے ناقص انتظامات ہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں دو باتھ رومز ہیں جن میں سے ایک کو تالہ لگایا گیا ہے دوسرا گندگی سے بھرا ہے پڑا ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے باتھ روم میں مچھر کیڑے مکوڑوں نے جگہ بنالی ہے جبکہ گندگی ہونے کی وجہ سے اس وقت ضلع منڈی بہاوالدین میں ڈینگی وائرس بھی بے قابو ہے انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی کی روک تھام کیلئے نہ ہی سپرے کیا گیا ہے نہ ہی اقدامات کئے جارہے ہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے باتھ رومز بند پڑے ہیں جن کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی لاروا پھیلنے کا شدید خدشہ ہے اس وقت بہت زیادہ ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں شہریوں نے ڈی سی منڈی بہاوالدین ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر عابد سے نوٹس لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کے باتھ رومز کوی صفائی و ستھرا کرواکر چالو کروانے اور ہسپتال کی حدود سے گندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا ہے​

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں