56

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جار رہے ہیں ۔آر پی او ڈاکٹر محمد اختر عباس

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جار رہے ہیں ۔آر پی او ڈاکٹر محمد اختر عباس
ریجنل پولیس آفیسر گجرات ڈاکٹر محمد اختر عباس کی زیر قیادت ریجن بھر میں پولیس کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
ریجن پولیس گجرات نے ماہ اکتوبر کے دوران مجرمان اشتہاریوں ، کرمنل گینگز ، ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کیں
منڈی بہاوالدین (رٹ نیوز گجرات )پولیس نے مجموعی طور پر 273 ناجائز اسلحہ برداروں کو گرفتار کیا جن سے 201 پسٹل ، 18 کلاشنکوف اور 54 رائفل و بندوقیں برآمد ہوئیں ۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 223کلو گرام چرس اور 442 بوتل شراب کی بوتلیں برآمدہوئیں وہ میٹ دی پریس پروگرام میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ ڈاکٹر محمد اختر عباس ریجنل پولیس افیسر گجرات نے بتایا کہ
گزشتہ ماہ کے دوران ریجن پولیس نے 182 اشتہاریوں کو پابند سلاسل کیا ۔ خطرناک کرمنل گینگز کے خلاف خصوصی آپریشن کئے گئے جن میں پولیس نے 21خطرناک گینگز کو ٹریس کرکے 65ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 3 تین کروڑ 51 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا پولیس سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے پوری طرح متحرک ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں