100

ہم سا ہو تو سامنے آئے میرے لیڈر نے نوکریاں دینے کا ریکارڈ قائم کر دیا حافظ آصف علی مہر نوکریاں دینا اور اپنے ضلع کی تعمیر و ترقی کروانا جرم ہے تو یہ تو یہ جرم ہم کرتے رہیں گے

ہم سا ہو تو سامنے آئے میرے لیڈر نے نوکریاں دینے کا ریکارڈ قائم کر دیا حافظ آصف علی مہر
نوکریاں دینا اور اپنے ضلع کی تعمیر و ترقی کروانا جرم ہے تو یہ تو یہ جرم ہم کرتے رہیں گے
منڈی بہاوالدین (رٹ نیوز )ریکارڈ نکال کر دیکھ لیں نوکریوں سے لیکر ترقیاتی کام آج تک کسی نے نہیں کروائے جتنے بھٹی برادران نے کروائے ہیں اپنے حلقے کو پیرس بنانے والے محمد بھٹی کے خلاف جب کوئی کرپشن کا کیس نہیں ملتا تو ان پر لوکل اور نیشنل سوشل میڈیا پر اس بات پر تنقید کی جاتی ہے کہ یہ شخص اپنے حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے فنڈ لیتا ہے اور لوگوں کو نوکریاں اور روزگار دیتا ہے یہ ہمارے لئے ہمارے لیڈر اور بھٹی خاندان کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں کہ ہم پر تنقید نوکریاں دینے کی وجہ سے ہوتی ہے ہمیں فخر ہے اپنے لیڈر پر جس نے امیر غریب اپنے غیر ووٹرز سپوٹرز سب کے کام کیے کسی میں تفریق نہیں کی سب کے کام کیے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں یہ شخص تو ضلع کو پیرس بنا رہا ہے اور ہر فرد کو روز گار دے رہا ہے ہم کیسے سے اس کا مقابلہ کریں گے ضلع منڈی بہاولدین کی عوام کے لیے یہ کسی اعزاز سے کم نہیں کہ محمد خان بھٹی کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے اور ساجد احمد خان بھٹی بھی اس ضلع کے چشم و چراغ ہیں ہیں جس طرح بھٹی برادران نے اپنے حلقے میں امیر غریب کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی
مذید خبروں سے باخبر رہنے اور تازہ ترین اخبار پڑھنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں