76

منڈی بہاءالدین سی آئی اے عامر شاہین گوندل اور ان کی ٹیم کی ماضی کی طرح قابل فخر کاروائی

منڈی بہاءالدین سی آئی اے عامر شاہین گوندل اور ان کی ٹیم کی ماضی کی طرح قابل فخر کاروائی
دوپہر کو گورنمنٹ چلڈرن اسپتال سے اغواء ہونے والا نومولود بچہ شام کو بازیاب منڈی بہاوالدین سی آئی اے پولیس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ کیس کوئی بھی ہو چھوٹا یا بڑا فخر پنجاب پولیس عامر شاہین گوندل اور اننکی ٹیم میں شامل سب انسپکٹر خرم شہزاد تارڑ مکھن کا سب انسپکٹر احمدجمال اور اب نئے شامل ہونے والے اجمل وحید گل نے گھنٹوں میں حل کر دیا موجودہ کیس جس میں اغوا ہونے والے بچے کو بھی 5 گھنٹے کی کوشش کے بعد برآمد کر لیا گیانومولود بچے کو اغواء کرنے والی خاتون ملزمہ فرزانہ بچے کو لیکر اپنے گھر رحمان پورہ چلی گئی تھی کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد سی آئی اے پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ملزمہ کو گرفتار کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کروا لیا ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمہ نے اپنی بیٹی کو طلاق سے بچانے کیلئے بچہ اغواء کیا تھا جب کہ للہ ٹائون کے رہائشی جوڑےکےہاں 10سال بعد مزکورہ بچہ پیداہواتھا یہ ایک واقع نہیں اس میں جہاں ہمارے معاشرے کے غلط رسم رواج کو بے نقاب کیا ہے وہاں عوام کے ذہنوں میں ایک اور سوال بھی پیدا کیا ہے کہ ہماری پولیس چند گھنٹوں میں اغوا ہونے والا بچہ بازیاب کروا سکتی ہے تو بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کو کنٹرول کرنا کوئی مشکل کام نہیں موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام نے مطالبہ کیا کہ موٹر سائیکل چوری کے تمام مقدمات سی آئی کے حوالے کیے جائیں جس طرح سوشل میڈیا پر اغوا کی خبروں پر بروقت ایکشن لیا گیا اور سی آئی نے کمال دکھایا ہے وہ ہم سب کے لیے قابل تحسین ہے عوامی حلقوں نے سی آئی اے کی پوری ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے کیمرہ مین ندیم اقبال کے ساتھ راجہ زبیع الرحمن رٹ نیوز سی آئی اے سٹاف منڈی بہاوالدین
مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں