69

ضلع منڈی بہاوالدین میں ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر ” پرواگرام کے تحت منایا گیا ۔

آئیں رخ کرتے ہیں پھالیہ کا ھمارے نمائندہ خصوصی رٹ نیوز ( شاہد عمران جوئیہ کی رپورٹ کے مطابق ) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122)ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ضلع منڈی بہاﺅالدین میں ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر ” پرواگرام کے تحت منایا گیا ۔

اس سلسلہ میں ضلع میں مختلف سیمینارزمنعقد کئے گئے، جن میں پنجاب کالج پھالیہ، گورنمنٹ و وکیشنل ٹرنینگ انسٹیٹیوٹ پھالیہ، گورنمنٹ و وکیشنل ٹرنینگ انسٹیٹیوٹ ملکوال اور پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں منعقد ہوئے۔ جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122انجینئر عمران خان نے کی جبکہ پرنسپل صاحبان ،ریسکیو سیفٹی آفیسر راجہ گلفام عباس،کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے ریسکیورز ، طالب علموں ، والدین اور لوگوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرعمران خان نے اس پروگرام کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہر گھر میں فرسٹ ایڈر کو تربیت فراہم کرنے کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے اور تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کے ذریعے قیمتی انسانی جانوں کو بروقت طبی امداد سے بچایا جا سکے۔عمران خان نے فرسٹ ایڈ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حادثے کے وقت قریب موجود لوگوں کا کردار انتہائی بنیاد ی اور کلیدی ہو تا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگر فرسٹ ریسپانڈر مریض کو بہتر طریقے سے فرسٹ ایڈ فراہم کردیں تو زندگی بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور لاپرواہی کی صورت میں اموات کا تناسب زیادہ ہوتا ہے۔ بعد ازںڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے آگاہی واک کی قیادت بھی کی جو ر یسکیو آفس سے شروع ہو کر چیمہ چوک سے ہوتی ہوئی ریسکیو آفس میں اختتام پذیر ہوئی ۔واک کے شرکاءنے فرسٹ ایڈ کی اہمیت اورضرورت پر مبنی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر فرسٹ ایڈ کے متعلق پیغامات درج تھے۔ قبل ازیںڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو رضاکاروں کی جانب سے دل کی دھڑکن بحال کرنے کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا اورریسکیورز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں شاباش دیتے ہوئے کہا کہ فرسٹ ایڈ پر تربیت یافتہ کمیونٹی ممبران ہی موثر کردار ادا کرتے ہوئے معزوری اور شرح اموات میں خاطر خواہ کمی لا سکتے ہیں۔ انہوں نے عملی تربیت حاصل کرنے کی اہمیت اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کے بارے میں فرمانِ الٰہی کا ذکرکیا کہ “جس شخص نے ایک شخص کی جان بچائی گویا کہ اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی”۔ انہوں نے شہریوںسے اپیل کی کہ وہ فرسٹ ایڈر بننے کے لیے اپنے علاقے میں قریبی ریسکیو اسٹیشن 1122پر رابطہ کریں اور خود کو فرسٹ ایڈر کے طور پر رجسٹرڈ کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں کیونکہ اجتماعی کوششیں ہی صحت مند اور محفوظ معاشرے کے قیام کی ضامن ہیں
مزید خبروں سے با خبر رہنے کے لیے وزٹ کریں رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں