ڈی پی او منڈی بہاؤالدین نعیم عزیز سندھو کے نام کھلا خط

لاکھوں کروڑوں درود آپ پر اور آپ کی آل پر
ڈی پی او منڈی بہاؤالدین نعیم عزیز سندھو کے نام کھلا خط
منڈی بہاوالدین کو سب سے زیادہ خطرہ اس وقت منشیات فروشوں ان کے سہولت کاروں اور ان کے کارندے صحافیوں سے ہے منڈی بہاؤالدین کے باسیو آج میں نعیم عزیز سندھو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سے کچھ گزارشات کرنا چاہتا ہوں آپ بھی میرے ساتھ رہیں
مانا کہ تغافل نہ کرو گے مگر
ہم خاک ہو جاٸیں گے تجھ کو خبر ہونے تک
جناب نعیم عزیز سندھو ڈی پی او منڈی بہاوالدین آپ نے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس سے مسائل اور جرائم بڑھ رہے ہیں ایک تائثر یہ ہے کہ آپ پر سیاسی پریشر ہوتا ہے تو آپ چھوٹی موٹی غلطی نکال کر معطل کرتے ہوئے سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے من پسند لوگ تعینات کر رہے ہیں تجربہ کار لوگوں کی بجائے ناسمجھ اور ینگ لوگوں کو پسند کرتے ہیں نئے خون میں جوش اور ولولہ تو ہو سکتا ہے کام سیکھنے میں اور عوام کو مطمئن کرنے میں وہ نکام دکھائی دیتے ہیں آپ جن حواریوں اور ٹاؤٹ انگوٹھا چھاپ صحافیوں کے نرغے میں ہیں ان کی خبر اخبار تو واقعات ہونے کے بعد چلتی ہے وہ بھی خود نہیں لکھ سکتے آپ لوکل صحافت کو نظر انداز کر کے سنگین غلطی پر ہیں آپ نے اپنی کارکردگی ملتان لاہور اسلام آباد نہیں ضلع کی عوام کو دکھانی ہے آپ سے پہلے بھی یہاں کئی سخت مزاج سرپرائز وزٹ کرنے والے افسران آئے تاریخ گواہ ہے وہ کمانڈر ہی اچھے رزلٹ لے سکا جس نے سزائیں نہیں دیں کبھی سمجھا کر کبھی کبھار ڈانٹ کر کام لیتا رہا سزائیں دینے والے نا کام لے سکے نا دعائیں
پہلے ہی کام کرنے والے ملازم جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن لینے کے چکر میں انکوائریوں کا شکار ہیں جس نے بھی کسی منشیات فروش کو پکڑا وہ خود محکمے کی پکڑ میں آگیا ان چند ہزار کے ملازموں کی چھوٹی موٹی غلطیوں کو در گزر کیا کریں
پھر رزلٹ دیکھیں سزا صرف کرپشن ناقص تفتیش اور جرائم پیشہ لوگوں سے تعلق پر ہونی چاہیے آپ کے پاس سب کا ریکارڈ ہے بدنام اور جن کی سب سے زیادہ شکایتیں ہیں اور سیاستدانوں نے اور مافیا نے کھڈے لائین لگایا ہوا ہے ان کو بلائیں ان کو ان کی مرضی یا جہاں زیادہ کرائم ہے وہاں لگائیں یاد رکھیں بدنام اور زیادہ شکایتوں والے بڑے کام کے بندے ہوتے ہیں ان کے بڑے بڑے کارناموں کو فائلوں سے نکال کر دیکھیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرنے والے ملازموں کی حوصلہ افضائی کریں آپ ان ملازموں کے خلاف کاروائی کی بجائے کرپشن کو کنٹرول کریں تفتیش او میرٹ پر دھیان دیں اپنے ارگرد قصیدے پڑھنے والے نہیں حقائق بتانے والوں کو جگہ دیں آپ کی پریس کانفرنس میں بلائے جانے والے حواری آپ کو کبھی بھی شہر کے حالات اور جزبات سے آگاہ نہیں کریں گے لوکل اخبار پڑھیں آپ کو پولیس کی کارکردگی کا پتہ چلے آپ کے آنے کے بعد
ضلع منڈی بہاوالدین جراٸم پیشہ افراد کا گڑھ بن چکا ہے چوری ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتیں جاری۔ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ چوری کی واداتوں میں دن بدن اضافہ۔کبھی سنتے تھے کہ چور زیادہ تر وارداتیں رات کی تاریکی میں کرتے ہیں مگر منڈی بہاوالدین کے چوروں اور ڈکیتوں کی دیدہ دلیری حیران کن ہے اور اس پر منڈی پولیس کی بے بسی اور جرائم کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت بھی کہیں دیکھنے کو نہیں مل رہی ہر تھانہ کی حدود میں مال مویشی چور گینگ۔ سٹریٹ کراٸمز ۔ اور مختلف سماج دشمن عناصر کا آزادانہ دندنانہ محکمہ پولیس کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے پورے ضلع میں بلا مبالغہ چوروں اور ڈکیتوں کی عملی رٹ قاٸم ہو طرف سماج دشمن عناصر سرگرم علاقہ کی عوام کا مال مویشی غیر محفوظ۔ اگر رات کی تاریکی میں چور گھر اور دوکانوں کو نقب لگا کر عوام اور تاجر برادری کو لوٹنے میں مصروف ہیں دن کی روشنی میں سر عام سٹریٹ کراٸم نہ کسی کی جان و مال محفوظ اور ان حالات میں جراٸم کو کنٹرول کرنا پولیس کے لیے اک سوالیہ نشان بن کر رہ گیا۔پولیس کی جراٸم کو روکنے کے لیے کی گٸی تمام کوششیں ناکام دن بدن جراٸم میں اضافہ۔ ضلع کی عوام کے جان مال کا تحفظ کرنا منڈی پولیس کے لیے اک کڑا امتحان۔ شہری ضلع میں نافذ ڈاکو راج پر بلبلا اٹھے شہریوں کی التجا کہ خدارا ہم پر رحم کیا جاٸے اس مہنگاٸی کے دور میں اپنے گھر کا نظام نہ جانے کیسے چلا پا رہے ہیں اس پر ہمارے اور گھر والوں کے ذہنوں پر خوف کے ساٸے منڈلاتے رہتے ہیں دن بھر کی محنت مزدوری کے بعد ناجانے گھر بھی پہنچ پاٸیں گےکہ نہیں ہمیں اعلی افسران کی اپنے دفاتر میں اے سی کی ٹھنڈی ہواٶں میں لگنے والی روزانہ کی کھلی کچہریوں سے کوٸی غرض نہیں مہربانی کرکے ڈی پی او منڈی بہاوالدین ہمارے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں
پالنے والا صدقہ آل محمد کے آپ کے رتبے اور منصب میں اضافہ فرمائے آپ کے دل میں سائلین کے لیے رحم اور آپ کو انصاف کرنے کی ہمت اور توفیق دے دے
شہزاد حسن چوہدری
ایڈیٹر انچیفرٹ نیوز نیٹ ورک
چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب منڈی بہاوالدین

اپنا تبصرہ بھیجیں