75

ضلعی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے جنوبی پنجاب میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 11لاکھ روپے کا امدادی سامان روانہ

ضلعی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے جنوبی پنجاب میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 11لاکھ روپے کا امدادی سامان روانہ, امداد میں 200راشن بیگ، 3ہزار پانی کی بوتلیں, 60ترپال, 70بوری سپر چاول اور 60 بیگ دیسی آٹا شامل ہیں
ضلعی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے جنوبی پنجاب میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 11لاکھ روپے کا امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے ۔ فرٹیلائز ڈیلر کی جانب سے 200راشن بیگ، 3ہزار پانی کی بوتلیں اور 60ترپال جبکہ عمران رائس غلہ منڈی کی جانب سے 70بوری سپر چاول اور لیڈیز کلب کی جانب سے 60بیگ دیسی آٹا سیلاب زدگان کو بھجوایا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے کہا کہ ملک میں سیلابی صورت حال کے پیش نظر متاثرین سیلاب کی مدد اور بحالی کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ نے سیلاب زدہ دکھی انسانیت کی خدمت کی روایت کو برقرار کھتے ہوئے دکھی انسانیت کی مددکا بیڑہ اٹھایا ہے۔منڈی بہاوالدین کی عوام سیلاب متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اس مشکل گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ سیلاب متاثرین کی فوری امداد کیلئے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں