پانچوں سگے بھائی پانچ گھنٹہ انتظار کرتے رہے مگر ہیلی کاپٹر ناں آیا اور پانچوں سیلاب میں بہہ گئے، ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی ہمت نہیں ہورہی…… ہیلی کاپٹرز نواز شریف کے لیے ناشتہ لے کر جانے کے لیئے ہیں، عمران خان کی بہن کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیں،
ہیلی کاپٹرز ائیر چیف فاتحہ خوانی کرنے اپنے دادا کی قبر پر جانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے
ہیلی کاپٹرز آئی ایس پی آر کے گانوں کی شوٹنگ کے لیے دستیاب ہیں
ہیلی کاپٹرز پی ایس ایل کے میچز کے دوران مسلسل کئی گھنٹے فضا میں رہ کر نگرانی کرنے کے لیے ہیں۔
مگر ہمارے لیئے نہیں۔
دوبیر کوہستان میں پانچ بھائی چار ے پانچ گھنٹے سیلابی ریلوں کے بیچ پھنسے رہے۔ سوشل میڈیا پہ خبروں کے باوجود کوئی بھی ہیلی کوپٹر نہ بھیجا گیا۔۔ بھیجا بھی کیوں جاتا؟ کسی سیاست دان یا جنرل کی اولاد تھوڑی نہ تھے۔ بالآخر ان میں سے چار بھائی پانی کی بے رحم لہروں کی نذر ہوگئے۔ جبکہ ایک بھائی تلخ یادوں کے ساتھ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔۔۔
ظالمو! تمہیں رقص کی محفلوں سے فرصت نہیں
۔۔۔ شان دار محل میں مخمل کے بستر پہ سکون کی نیند سونے والے حکمرانو! کوئی تھوڑی سی بھی انسانیت باقی ہے تم میں؟. آپ کے بیٹوں کو معمولی سی خراش آ جائے تو ایسے واویلا کیا جاتا ہے کہ جیسے قیامت برپا ہو گئی ہو؟ ذرہ تصور کریں اس گھر میں کیا گزر رہی ہوگی۔۔۔ یار الفاظ ہیں کہ ساتھ نہیں دیتے۔۔۔ اے کریم اللہ! آپ ہی ہم پہ رحم فرمائیں۔۔ ہم کمزور مزید امتحان کے قابل نہیں رہ گئے
ساڈی دھاڑ سنڑی نہ کہیں شاکر
اوندی ہنجھ نکلی، ہئے ہئے مچ گئی