91

چورنڈ مرالہ بوہت اور گردونواح کے تمام علاقے چوروں کی آماجگاہ بن گئے پولیس لمبی تان کر سو گئی۔ حافظ نوید عباس تارڑ

چورنڈ مرالہ بوہت اور گردونواح کے تمام علاقے چوروں کی آماجگاہ بن گئے پولیس لمبی تان کر سو گئی۔ حافظ نوید عباس تارڑ
آئے روز چوریوں میں مسلسل اضافے سے عوام خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگی جبکہ گزشتہ روز حافظ نوید عباس تارڑ خود بھی برجی پل پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے
منڈی بہاؤالدین (رفاقت شیخو ) تفصیلات کے مطابق چورنڈ کی جانی پہنچانی شخصیت اورسیز بھائی حافظ نوید عباس تارڑ حال مقیم فرانس جو کہ ان دنوں اپنے آبائی قصبے چورنڈ میں مقیم ہیں انہوں نے میڈیا نمائندگان کو اپنا انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا علاقہ چورنڈ مرالہ بوہت اور گردونواح کے علاقے چوروں کی آماجگاہ بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے مچھلی فارموں پر تین موٹریں چوری ہو چکی ہیں اس سے قبل مرالہ میں بھی مچھلی فارموں پر موٹریں پلیٹیں اور ٹرانسفارمر چوری ہو چکے ہیں جن کا ابھی تک کوئی بھی پتہ نہیں چل سکا انہوں نے کہا کہ پولیس صرف اور صرف مقدمات درج کرنے تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میں گجرات سے اپنے قصبے چورنڈ آ رہا تھا برجی پل پر مجھے نامعلوم ڈاکوؤں نے روک کر مجھے لوٹ لیا اور میرا بہت زیادہ نقصان کر گئے ہیں اور وہ تھانہ پھالیہ میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے اس کے علاؤہ جو ہماری موٹریں چوری ہوئی ہیں ان کی ایف آئی آر تھانہ سول لائن میں درج ہے اور ان کی کاپیاں میرے پاس موجود ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس ایک بھی ابھی تک چور نہیں پکڑ سکی بلکہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور روزنہ کوئی نہ کوئی چوری ہو جاتی ہے انہوں نے کہا کہ میری ڈی پی او منڈی بہاوالدین سے پرزور اپیل ہے کہ خدا راہ اس علاقے پر رحم کیا جاۓ اور نامعلوم چوروں ڈاکوؤں کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں