خبر شامل کرتے ہیں پاہڑیانوالی سے محمد شہباز مغل بتا رہے ہیں ملکوال سے لاہور جانے والی مسافر بس سرگودھا گجرات روڈ لک کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی

خبر شامل کرتے ہیں پاہڑیانوالی سے محمد شہباز مغل بتا رہے ہیں ملکوال سے لاہور جانے والی مسافر بس سرگودھا گجرات روڈ لک کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی ، حادثہ کے نتیجہ میں ایک مسافر موقع پر جاں بحق سات زخمی ہو گئے ، ریسکیو 1122 ٹیم کا انچارج شوکت علی کی نگرانی میں بروقت آپریشن ،
ملکوال سے لاہور جانے والی بس سرگودھا گجرات روڈ موضع لک کے قریب سڑک کنارے کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گئی حادثہ کے نتیجہ میں منڈی بہاوالدین کا رہائشی 65 سالہ محمد عباس ولد شوکت علی موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ تین خواتین سمیت سات افراد زخمی ہو گئے جہنیں ریسکیو 1122کی ٹیم انچارج تحصیل پھالیہ شوکت علی کی نگرانی میں تین زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دو افراد کو تحصیل ھیڈ کوارٹر اسپتال پھالیہ منتقل کر دیا
مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اپنا تبصرہ بھیجیں