138

لینڈ مافیا نے مختلف پروپیگینڈے کر پٹواریوں کو استعمال کرتے ہوئے مختلف کھیوٹیں بلاک کر رکھی ہیں

لینڈ مافیا نے مختلف پروپیگینڈے کر کےپٹواریوں کو استعمال کرتے ہوئے مختلف کھیوٹیں بلاک کر رکھی ہیں


سابق ڈی سی بھی لینڈ مافیا کے ساتھ مل کر کبھی یونیورسٹی کبھی کالونی کبھی نئی جیل بننے کے نام پر جعلی ٹیمیں بھیج کر لوگوں کو بلیک میل کرتے رہے
منڈی بہاوالدین (منڈی بہاوالدین) پورے ملک کے نوسرباز ضلع منڈی بہاؤالدین میں اپنا دفتر بنانا ضروری کیوں سمجھتے ہیں اس کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہاں پر پہلے سے لینڈ مافیا حکمرانوں اور افسران کے ساتھ فوٹو سیشن کر کے لوگوں کو متاثر کرنے میں اپنی مثال آپ ہیں گورنمنٹ آف پاکستان کی پابندی کے باوجود ہر سڑک پر دو تین ٹاؤن بن رہے ہیں ڈی سی آفس اور محکمہ ریونیو کے افسران اس دھندے میں ملوث ہیں متعلقہ ڈپارٹمنٹ نے ایک لسٹ جاری کی جس میں میں مختلف ٹاؤنز پر بجلی کے کنکشن زمینوں کے انتقال پر مکمل پابندی ہے لیکن اس لینڈ مافیا نے طاقت کے زور پر ضلع بھر کے درجنوں کھیوٹ بلاک کروا رکھی ہیں ،محکمہ مال کے اہلکار مال و مال ہو رہے ہیں مبینہ کرپشن سے شہری لٹنے لگے،ملکی خزانے کو کروڑوں کا نقصان قیمتی علاقوں اور ہاوسنگ سوسائٹیز والے علاقوں کے کھیوٹ بند کئے گئے ہیں ملک میں معاشی بحران کے باوجود ذاتی مفاد کیلئے حکومتی ریونیو روک دیا گیاہےعوام فردکے اجراء اور زمین کی خریدوفروخت کے لیے دربدر پھر رہے ہیں پٹواریوں کی مبینہ کرپشن کی وجہ سے جان بوجھ کر کھیوٹ بلاک کئے گئے ہیں بندکھیوٹ والے علاقے سے عام عوام کو فرد کے حصول ناممکن ہے۔کھیوٹ کو کھولنے کے لیے متعلقہ حلقہ پٹواریوں کو کہہ دیا گیا ہے میزان برابر ہونے تک کھیوٹ اوپن نہیں کرسکتے نیب اور ایف آئی اے عرصہ دراز سے بند کھیوٹوں کا ریکارڈ چیک کرےکھیوٹوں کی بندش ،کرپشن اور خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث پٹواریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔عوامی حلقے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں