137

ضلع بھر میں بااثر افراد کی زیر سرپرستی پٹرول کی غیر قانونی فروخت کا دھندہ عروج پر

ضلع بھر میں بااثر افراد کی زیر سرپرستی پٹرول کی غیر قانونی فروخت کا دھندہ عروج پر
مختلف تھانہ جات کے ملازمین بھی اپنے اپنے علاقوں میں لگی ہوئی ان غیر قانونی مشینوں کا دھندہ کرنے والوں سے مال پانی وصول کرتے ہیں
ڈی سی دفتر کا عملہ میونسپلٹی کے ملازم اور نام نہاد صحافی بھی بھی اس مکرو دھندے میں ملوث ہیں
منڈی بہاوالدین( رٹ نیوز مدثر حسین)ضلع بھر کے گلی محلوں میں پٹرول کی غیر قانونی مشینیں لگائی گئی ہیں جنکی سرپرستی بااثر افراد کرتے ہیں جو ہفتہ وار پیسے وصول کرتے ہیں بعض لوگ مختلف اداروں کا نام بھی استعمال کرتے ہیں جسکی وجہ سے پولیس اور انتظاميہ ان غیر قانونی پٹرول بیچنے والوں کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے شہر کے عوامی اور سماجی حلقوں نے گلی محلوں میں لگیں غیر قانونی پٹرول کی مشینوں کی وجہ سےکسی بھی بڑے حادثے کے رونما ہونے سے پہلے انتظاميہ سے پٹرول مافیا کے خلاف ایکشن کی فرمائش کی ہے ہمارے ذارئع کے مطابق یہ غیر قانونی پٹرول مافیا کی سرپرستی کرنے والے جن کے سامنے ضلعی انتظاميہ اور محکمہ پولیس کے شیر جوان قطعی بے بس نظر آتے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یہ لاچاری دیکھ کر اور بہت سے سادہ لوح لوگ اس مافیا کی سرپرستی سے لاکھوں روپے ماہانہ آمدنی کے لئے دوسرے سماج دشمنی والے دھندے کرنے کو بے چین نظر آتی ہے جنکی یہ بااثر افراد کی مافیا اپنی معقول کمیشن کے عوض ہر قسم کی برائی کی سرپرستی کو تیار رہتی ہے ۔ عوام الناس جب دیکھتی ہے کہ ایک تو غیر قانونی اور اوپر سے ملاوٹ شدہ پٹرول سرکاری ریٹ سے چار پانچ روپے زیادہ فی لیٹر سرعام بلا خوف و خطر فروخت کر رہے ہیں اور کوئی سرکاری محکمہ ان کے سرپرستوں کے خوف کی وجہ سے ان غیر قانونی پٹرول بیچنے والوں کو نہیں پوچھ رہا اور اپنی آمدنی کی وجہ سے یہ لوگ مضبوط سے مضبوط ہوتے جا رہے ہیں اور ان کا دائرہ اختیار بڑھتا جا رہا ہے اور ناجائز آمدنی سے آنے والے پیسے کی فراوانی کی وجہ سی وہ دوسری اخلاقی برائیوں میں ملوث ہوتے جا رہے ہیں جب کسی بھی معاشرے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے چند افراد کے سامنے یوں بے بسی کی علامت بن جائیں تو اس معاشرے میں ہر قسم کی برائی تیزی سے پھیلنے لگتی ہے
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ
رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں