89

جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نبٹا جائے گا کیونکہ یہ اس معاشرے کا ناسور ہیں ہم ان کو کیفر کردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے ایس ایچ او سول لائن سب انسپکٹر حامد ناصر رانجھا

جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نبٹا جائے گا کیونکہ یہ اس معاشرے کا ناسور ہیں ہم ان کو کیفر کردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے ایس ایچ او سول لائن سب انسپکٹر حامد ناصر رانجھا
منڈی بہاؤ الدین( بیورو چیف )جرائم پیشہ عناصر اور منشیات کے سوداگر یہ لوگ معاشرے کا ناسور ہیں میں اور تھانہ سول لائن کی پوری ٹیم کی کوشش ہے ہم اپنے تھانہ کی حدود سے ان بھیڑیوں نما افراد کا صفایا کر سکیں اور ان کو قانون کی طاقت کا احساس دلائیں ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ سول لائن حامد ناصر رانجھا نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر شہزاد حسن چوہدری اور جنرل سیکرٹری قمر علی وڑاٸچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا بحکم ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین انور سعید طاہر ہم نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات کے سوداگروں کے خلاف جو مہم چلا رکھی ہے اس کے تحت ہم نے کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے ہمارا عزم ہے کہ ہم نے بلا تفریق قانون کو توڑنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنی ہے میں وارن کرتا ہوں اس مکروہ کاروبار کو چلانے والے اور ان کے پشت پناہوں کو میں ان دونوں کے خلاف ایک سی کاروائی کروں گا کیونکہ میری نظر میں منشیات فروش اور قبحہ خانے چلانے والے ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور جوا پرچی کا گھٹیا کام کرنے والے ان کے حمایتی دونوں ہی گنہگار ہیں اور اس جرم میں برابر کے شریک ہیں میں نے بحکم ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین انور سعید طاہر اور ڈی ایس پی صدر سرکل الطاف وڑائچ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تھانہ سول لائن میں ٹاوٹوں کا داخلہ بند کر دیا ہے میرے دروازے عوام الناس کے لئے ہر وقت کھلے ہیں سچے آدمی کو کسی سفارش کی ضرورت نہیں ہے وہ بلا خوف و خطر مجھے مل سکتا ہے جھوٹی ایف آئی آر کروانے والے اور بوگس 15پر کال چلانے والوں کے خلاف بھی بلا امتیاز قانونی کاروائی ہو گی منشیات نے نوجوان نسل کو تباہ کر دیا ہے یہ موت کے سوداگر میرا ٹارگٹ ہیں مجھے لوگوں کو فوری انصاف فراہم کر کے دلی سکون ملتا ہے محکمہ پولیس کو صحافی برادری اور سول سوسائٹی کے مثبت تعاون کی ضرورت ہے آپ لوگ جرائم پیشہ افراد اور جرائم کی نشاندھی کریں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا میری پوری فورس ہر وقت چوکنا ہے اور ہماری جرائم پر کڑھی نظر ہے میرے ہوتے تھانہ سول لائن میں کسی کے ساتھ نہ انصافی نہیں ہو گی ہر سائل کا کام صرف اور صرف میرٹ پر ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں