265

ڈپٹی کمشنرعثمان خالد خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کاتفصیلی دورہ

ڈپٹی کمشنرعثمان خالد خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کاتفصیلی دورہ

,
ڈسٹرکٹ پریس کلب کی ٹیم بھی ڈی سی کے ہمراہ تھی کام نہ کرنے والوں کو سخت وارننگ
ہسپتال میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور غیر ضروری سامان کی آکشن کرنے کی ہدایت کی
منڈی بہاوالدین (رٹ نیوز) ڈپٹی کمشنرعثمان خالد خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کاتفصیلی دورہ کیا ۔اپنے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ایمرجنسی، لیبارٹری، فارمیسی،ٹراما سنٹر، او پی ڈی بلاک، سی ٹی سکین سنٹر، امراض چشم وارڈ اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور وہاں پر علاج معالجہ کیلئے آئے ہوئے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بغورجائزہ لیا ۔ انہوں نے وارڈز میں مختلف مریضوں اور ان کے لواحقین سے طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق استفسار بھی کیا۔ جس پر مریضوں نے علاج معالجہ کے حوالے سے دی جانے والی سہولیات پر اپنے بھر پور اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور غیر ضروری سامان کی آکشن کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر عثمان خالد خان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کوپنجاب حکومت کی طرف سے کروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر صاحبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مریضوں کو طبی لحاظ سے ہر ممکن سہولیات کی بر وقت فراہمی آپ کی بنیادی اور پیشہ وارانہ ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں غفلت یا تاخیر نا قابل قبول ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں