132

گجرات: سپین پلٹ دوبہنوں کااندھوناک قتل، پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر سفاک قاتلوں کو گرفتار کرلیا

گجرات: سپین پلٹ دوبہنوں کااندھوناک قتل، پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر سفاک قاتلوں کو گرفتار کرلیا
تفصیلات کے مطابق مورخہ 20.05.22کوپولیس تھانہ گلیانہ کو اطلاع موصول ہوئی کہ موضع نوتھیہ میں دو سگی بہنوں کو قتل کردیا گیا ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او گجرات عطاء الرحمٰن ڈی ایس پی کھاریاں راجہ زاہد نعیم ،ایس ایچ او گلیانہ شیراز حیدر اورایس ایچ او ککرالی فراست اللہ پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری جائے واردات پر پہنچ گئے ۔موقع سے کرائم سین یونٹ کے ذریعے اہم شواہد اکٹھے کئے گئے ۔واقعہ کی حساسیت کے پیش نظر پولیس کی مدعیت میں 8نامزد اور 1نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ مہ درج کرلیا گیا ۔
ڈی پی او گجرات نے واقعہ کی حساسیت کے پیش نظر ڈی ایس پی کھاریاں راجہ زاہد نعیم کی سربراہی میں ایس ایچ او گلیانہ شیراز حیدر ،ایس ایچ او تھانہ ککرالی فراست اللہ،سب انسپکٹر محمد اختر اور دیگر تجربہ کار پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی اور ان کو ہدایت کی کہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزادلوائی جائے ۔جس پر پولیس ٹیم نے جدید سائنسی بنیادوں پر مقدمہ کی مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کر دی ۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دیں گئیں۔ جنہوں نے انتہائی محنت اور جانفشانی سے کام کرتے ہوئے واقعہ کے 24گھنٹوں کے اندر مختلف جگہوں سے خصوصی آپریشن کرکے دو مرکزی ملزمان سمیت 6ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولین عروج دختر غلام عباس2۔ انیسہ دختر غلام عباس اوورسیز پاکستانی اور اسپینش نیشنیلٹی ہولڈر تھیں۔جن کی شادیاں اپنے آبائی علاقہ میں قریبی رشتہ داروں میں ہوئی تھیں۔دونوں بہنیں شادی پر رضا مند نہ تھیں ۔ ملزمان نے دھوکہ سے بیرون ملک سے پاکستان بلوایا اور قتل کردیا ۔ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم 1۔محمد حنیف ولد محمد شریف جوکہ مقتولین کا حقیقی چچا ہے ،2۔شہریار ولد غلام عباس (بھائی مقتولین) 3۔عتیق ولد محمد حنیف ( خاوند مقتولہ انیسہ)4۔ حسن ولد اورنگزیب ( خاوند مقتولہ عروج)5۔اسفند یا ر ولد غلام عباس ( بھائی مقتولان ) 6۔قاصدولد محمد حنیف ا قوام راجپوت سکنائے نوتھیہ شامل ہیں ۔جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں