287

سرگودھا ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی میں نرسز کے عالمی دن کے موقع پر پیپلز سوشل ویلفیئر سوسائٹی سرگودھا کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا

خبر شامل کرتے ہیں سرگودھا سے
(محمد ندیم)سرگودھا ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی میں نرسز کے عالمی دن کے موقع پر پیپلز سوشل ویلفیئر سوسائٹی سرگودھا کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا

گیا جس میں تحصیل بھر سے نرسز کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی صدر ۔پیپلز سوشل ویلفیئر سوسائٹی سرگودھا عبدالمنان چودھری تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالمنان چوہدری کا کہنا تھا جب انسان کے خون کے رشتے مریض سے تنگ آجاتے ہیں ہماری یہ بہنیں ی اس وقت بھی اپنے مریض کی خدمت کرتی ہیں انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر دنیا میں کوئی مذہب نہیں آج پوری قوم اپنی ان بہنوں کو سلام پیش کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی کے ساتھ نرسز کو معاشرے میں وہ مقام نہیں دیا جاتا جس کی یہ مستحق ہیں اکثر اوقات مریض اور اس کے لواحقین کی طرف سے ان کے ساتھ بد سلوکی بھی کی جاتی ہے لیکن انہوں نے ہمیشہ صبر کا دامن من اپنے ہاتھ سے نہیں چھوڑا حکومت اور عوام کو چاہیے ان کو معاشرے میں عزت دیں ان کا احترام کریں تاکہ کہ یہ بہتر طور پر اپنا فریضہ سر انجام دے سکیں اور مریضوں کی خدمت کر سکیں انتہائی کم معاوضہ پر کام کرنے والی یہ نرسز ہماری قوم کا سرمایہ ہیں آج پوری قوم ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے بعد ازاں نرسز کے عالمی دن کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا اور تمام مریضوں کے لیے صحت یابی کی دعا بھی کی گئی آخر میں میڈم کوثر نے پیپلز سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر عبدالمنان چوہدری کو گزشتہ دس سال سے ہر سال کی طرح نرس ڈے کے موقع پر تقریب منعقد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں