90

ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی یوم القدس منایا گیا مختلف مقامات پر قبلہ اول اسرائیلی قبضے کیخلاف مظاہرے بھی کئے گئے

خبر شامل کرتے ہیں سرگودھا سے
ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی یوم القدس منایا گیا مختلف مقامات پر قبلہ اول اسرائیلی قبضے کیخلاف مظاہرے بھی کئے گئے

مظاہرین نے اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اس کا پرچم نذر آتش کیا اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ صہونی قبضے کیخلاف اپنی قرار دادوں پر عملدرآمد کروائے اسرائیل کی آئے روز مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی معمول بنتا جارہا ہے اگر اسرائیل باز نہ آیا تو پوری امت مسلمہ اسرائیل اور اس کے حمایتیوں کیخلاف راست اقدام پر مجبور ہوجائیگی اس موقع پر ملکی سلامتی اور اسرائیل کی بربادی کیلئے دُعاء بھی کی گئی جبکہ یوم القدس کا مرکزی جلوس سیٹلائٹ ٹاؤن امام بارگاہ سے نکالا گیا سے جو سیٹلائٹ ٹاون چوک پر جا کر اختتام پذیر ہوا
جمعۃ الوداع کے موقع پر ضلع بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے مساجد، امام بارگاہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے شہر بھر میں پولیس گشت کو بھی یقینی بنایا گیا تھا شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی پولیس ناکے لگائے گئے تھے پولیس اہلکار مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ میں مصروف نظر آئے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے میں مدد مل سکے۔۔۔۔۔کیمرہ مین ٹیم کے ساتھ محمد ندیم سرگودھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں