280

سدا بہار صدر بار ایڈوکیٹ محمود پرویز رانجھا کے قتل میں ملوث تین کس ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار

سدا بہار صدر بار ایڈوکیٹ محمود پرویز رانجھا کے قتل میں ملوث تین کس ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار


باقاعدہ منصوبہ بندی سے قاتلانہ حملہ کیا مقدمہ کی مزید تفتیش جاری ہے ڈی پی اور انور سعید کنگرا
منڈی بہاوالدین (رٹ نیوز )مورخہ 23اپریل 2022کو دن دیہاڑے مین روڈ پر انتہاٸی بے دردی سے سابقہ صدر بار سنیٸر محمود پرویز رانجھا اور ان کے بیٹے دانیال محمود رانجھا آٹھ نامعلوم ملزمان نے قاتلانہ حملہ کیا جس میں جدید اسلحہ سے سینکڑوں فاٸر کیے گیے جن کی زد میں آکر سنیٸر ایڈوکیٹ محمود پرویز رانجھا اور ان کا ڈراٸیور موقع پر جان بحق ہوگٸے جب کہ ان کا بیٹا دانیال محمود رانجھا شدید زخمی ہوگیا اور ملزمان موقع سے فرار ہو گٸے جن کے خلاف مقدمہ تھانہ قادرآباد میں درج رجسٹر ہوااس انتہاٸی سنگین وقوعہ کا افسران بالا نے فوری نوٹس لیا اور جناب انور سعیدکنگرا صاحب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاٶالدین نے وقوعہ کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوۓ محمد عامر شاہین گوندل سابقہ ڈی ایس پی /سی آٸی اے کو ایڈوانس کورس لاہور سے واپس بلوا لیا اور خالد محمود رانجھا ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ،ملک عدنان ڈی ایس پی پھالیہ سرکل اور محمد عامر شاہین گوندل ڈی ایس پی /سی آٸی اے انسپکٹر اعجاز احمد ایس ایچ او تھانہ صدر،سب انسپکٹر احمد جمال ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر امان اللہ ،ہیڈ کنسٹبل ذوالقرنین بیگ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے دن رات انتھک محنت اور جدید ٹیکنالوجی سے کام لے کر صرف چوبیس گھنٹے کے اندر ملزمان ٹریس کر لیے اور آج وقوعہ کے سرغنہ اویس طارق ولد طارق ذیلدار سکنہ پھالیہ کو اس کے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں