100

آج کے دن 1995کو امریکی ریاست اوکلاہوما کے دارلحکومت میں بم دھماکا کیا گیا

لاہور(رٹ نیوز ویب ڈیسک )آج کے دن 1995کو امریکی ریاست اوکلاہوما کے دارلحکومت میں بم دھماکا کیا گیا ،بم دھماکے سے 168افراد ہلاک اور 700سے زائد زخمی ہوئے ۔ہلاک ہونے والوں میں 19بچے بھی شامل تھے ۔اس حملے کا ماسٹر مائنڈ ٹموتھی مس ویگ کو 11جون 2001کو سزا سنا دی گئی لیکن اس حملے پیچھے وجہ تاحال پوشیدہ ہے ۔
19 اپریل 1919 کوامریکی لیسلی ارون نے پیراشوٹ کو کھولنے کے لیے ہوائی جہاز کے ساتھ منسلک کنستر یا ٹیتھر لائن کا استعمال کرنے کی بجائے چیر کی ہڈی کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کا پہلا فری فال پیراشوٹ اتارا۔ ارون نے ڈیٹن، اوہائیو کے قریب میک کوک فیلڈ کے اوپر ہوائی جہاز سے تاریخی چھلانگ لگائی۔ چھلانگ کے دوران، ارون کا ٹخنہ ٹوٹ گیا لیکن اس کے بعد اس نے پیرا شوٹ کا کاروبار شروع کر دیا ۔
آج روس کی نمبر ون ٹینس سٹار ماریہ شراپوا کا جنم دن بھی ہے ، ماریہ شراپوا19اپریل 1987کو روس کے شہر نیاگن میں پیدا ہوئیں ،ماریہ نے 2001سے 2020تک ٹینس میں اپنا نام جمایا ،ماریہ واحد رشین خاتون کھلاڑی ہیں جنہوں نے کیریئر گرینڈ سلام ایوارڈ اپنے نام کیا ۔ماریہ شرا پوا2005میں پہلی دفعہ دنیا کی نمبر ون ٹینس سٹار بنی جب ان کی عمر صرف 18سال تھی۔
19اپریل 1993کو ٹیکساس کے قریب برانچ ڈیوڈین فرقہ کے واکو کلٹ ہیڈ کوارٹر پر حملے کا انجام عمارت میں آتشزدگی کی صورت میں سامنے آیا ، اس آگ سے کلٹس کے رہنما مسٹر کوریش سمیت کلٹ کے 70ارکان جھلس کر جاں بحق ہو گئے ،کلٹ ہیڈکوارٹر کا گھیراو فروری کے مہینے سے کر لیا گیا تھا جب جب بیورو آف الکحل، ٹوبیکو اینڈ فائر آرمز (اے ٹی ایف) کے 4ایجنٹ اس وقت مارے گئے جب انہوں نے مسٹر کوریش کو اسلحے کے الزام میں گرفتار کرنے کی کوشش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں