259

حکومت توشہ خانہ کے 20 سال ریکارڈ پر ایک نظر اور اس کا قانون

اے لو توشہ خانہ کرنے والو!
پرانا ریکارڈ نکال کر سب کو سزا دو
حکومت توشہ خانہ کے 20 سال ریکارڈ پر ایک نظر اور اس کا قانون


1997 نواز شریف ترکمانستانی حکومت کا دیا ھوا قالین صرف 50 روپے دے کر گھر لے گئے۔
》قطر کے ولی عہد کا دیا ھوا بریف کیس 875 روپے دےکر گھر لے گئے
》1999 سعودی عرب سے ملنے والی 45لاکھ کی مرسڈیز میاں صاحب 6 لاکھ میں لے گئے
》سعودی حکومت کی دی راٸفل جو 1لاکھ سے اوپر کی تھی میاں صاحب 14ھزار میں گھر لے گئے
》ابو ظہبی کے حکمران کی طرف سے نواز شریف مریم نواز بیگم کلثوم نواز مرحومہ کو 3 گھڑیاں تحفے میں دی گی 2 گھڑیاں توشہ خانہ میں جمع کروا دی 1 گھڑی مریم نواز نے 45 ھزار میں نکلوا لی اس گھڑی کی قیمت 1999 میں 10 لاکھ سےاوپر تھی۔
》اس کے بعد شوکت عزیز نے 26 کڑوڑ کے تحفوں کی قیمت 7 کڑور لگوا کر ڈھاٸی کڑوڑمیں گھر لے گے اس کے بعد یوسف رضا گیلانی 2011 میں سعودی حکومت سے ملنے والے20 لاکھ اوپر کے تحاٸف گھڑی پن خنجر کف لنک صرف 2 لاکھ 83 ہزار میں گھر لے گئے اور گیلانی صاحب کی اہلیہ 30 لاکھ کا جیولری سیٹ 3 لاکھ میں گھر لے گٸی۔
》2009 میں زرداری کو معمر قذافی نے 3 کروڑ کی گاڑی گفٹ کی تھی،زرداری صاحب 40 لاکھ میں لے اڑے
》2009 میں یو اے ای کے حکمران نے زردادی صاحب کو 12 کروڑ کی لکسیز گاڈی گفٹ کی تھی،زردادی صاحب 1 کروڑ 60 لاکھ میں لے اڑے۔
》اس کے بعد جنرل پرویز مشرف 4 کروڑ کے تحفے 55 لاکھ میں گھر لے گئے ان میں 2 پستول بھی تھے جو امریکی وزیر دفاع رمیز فلیڈ نے مشرف کو گفٹ کیے تھے،صرف 19 ہزار میں مشرف صاحب نے وہ پستول سرکار سے خرید لیے تھے۔اس میں 1 پستول امیر مقام کو گفٹ کیا گیا تھا۔۔

توشہ خانے سے کسی کس بیوروکریٹ نے کتنا فائدہ اٹھایا۔

مئی 2021ء میں لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس 2018-19 کی رپورٹ جمع کروائی گئی۔رپورٹ کے مطابق 90 بیور کریٹس نےسربراہان مملکت کو ملنے والے تحائف خریدے۔

》ایوان صدر کے پروٹوکول افسر محمد سعید نے متعدد اشیا خریدیں
》کابینہ ڈویژن کے نجیب اللہ نے 600 روپے میں مجسمہ خریدا،
》غلام محمد نے صرف 3500 میں کارپٹ خریدا،تحائف کی مد میں خزانےمیں 2 کروڑ 72 لاکھ 90 ہزار روپے آئے،
》سیکریٹری ایوان صدر نے ماربل ڈیکوریشن پیس 2 ہزار روپے میں خریدا
》اسسٹنٹ سیکریٹری پروٹوکول ایوان صدر نے 3 ہزار میں نایاب فلائی کاٹ ان امبر کا گفٹ خریدا.20ہزار 560 روپے میں دیوار پر سجاوٹ کی تصویر خریدی گئی، 2ہزار400 میں ایک لیمپ اور 45 ہزار 500 میں قیمتی تحائف کا باکس خریدا باکس میں امپورٹڈ پروفیوم سیٹ، لوبان دان سگریٹ لائیٹر اور نایاب خوشبو شامل تھی۔
》سعید خان نے9ہزار 500 میں 2ڈیکوریشن پیس اور3ہزار 250 میں ایک خنجر خریدا۔
》محمد بلال ظفر نے 3 ہزار روپے میں ٹیبل کلاک خریدا،
》اسسٹنٹ کیبنٹ ڈویژن رضوان احمد نے 4 ہزار روپے میں خنجر خریدا
》سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ شعیب احمد صدیقی نےبیلا کٹورا 2 ہزار روپے میں خریدا۔
》سیکریٹری شماریات ڈویژن رخسانہ یاسمین نے 2 کارپٹ 22 ہزاراور 25 ہزارمیں خریدے۔
》ایس اوکیبنٹ ڈویژن نجیب اللہ نے 600روپے میں دوستی کی علامت کا مجسمہ خریدا۔۔۔

مزا تو تب ہے کہ گزشتہ ستر سالہ ریکارڈ سامنے لایا جائے اور قوم کو بتایا جائے کہ کس کس محب وطن نے قومی خزانے کو کتنے روپوں کہ پھٹی لگائی۔۔

جاری ہے۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں