350

گھر میں میری بہو عالیہ کی چل رہی ہے، نیتو سنگھ

گھر میں میری بہو عالیہ کی چل رہی ہے، نیتو سنگھ
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اسٹار اداکار رنبیر کپور سے شادی کے بعد سسرال پر راج کرنے لگی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی نامو جوڑی عالیہ اور رنبیر 14 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی اور ابھی سے ہی عالیہ بھٹ نے اپنے سسرال میں دھاک بٹھانا شروع کردی ہے۔
رنبیر کپور کی والدہ واداکارہ نیتو کپور سے ایک شو کے دوران سوال ہوا کہ اب تو بیٹے کی شادی ہوگئی ہے تو گھر میں کس کی مانی جاتی ہے؟، نیتو نے جواب دیا کہ گھر میں صرف میری بہو کی چل رہی ہے اور میں چاہتی بھی یہی ہوں۔
نیتو کپور ’’جگ جگ جیو‘‘ فلم کے ذریعے پھر سے بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہورہی ہیں، راج مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں انیل کپور بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے
یاد رہے کہ عالیہ اور رنبیر 14 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی شادی کی تقریب کو انتہائی نجی رکھا گیا جس میں صرف گھر کے افراد اور خاندان نے شرکت کی۔ اس موقع پر چند بالی ووڈ اسٹارز بھی نظر آئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں