115

*: آج کے دن جنگلات کے تحفظ اور شاعری کا عالمی دن منایا جاتا ہے

*: آج کے دن جنگلات کے تحفظ اور شاعری کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔
*: آج کے دن جن شخصیات کا یوم پیدائش منایا جا تا ہے ان میں بالی وڈ کے شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان کا یوم پیدائش،پاکستان کے فلمساز ڈائریکٹر لکھاری خواجہ خورشید انور اورمعروف شاعر بیخود دہلوی کا یوم پیدائش بھی منایا جاتا ہے۔
*: جاپان کو زلزلوں کی زمین بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں سالانہ تقریباً 2000چھوٹے بڑے زلزلے آتے ہیں اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جاپان فالٹ لائن پر واقع ہے ۔آج کے دن 1857ءمیں جاپان میں ایسا خوفناک زلزلہ آیا تھا جسے جاپان کی تاریخ میں سب سے زیادہ تباہ کن زلزلوں میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ اس زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے،
پھر نہ بانس رہے گا نہ بانسری بجے گی……….!!!!
*: آج ہی دن 1980ءمیں امریکہ کے صدر جمی کارٹر نے اولمپکس گیمز کا بائیکاٹ کیا تھا ۔ بائیکاٹ کی وجہ افغانستان اور سوویت یونین کے درمیان ہونیوالی جنگ تھی ۔ اس جنگ میں امریکہ براہ راست شامل تو نہیں تھا لیکن کھل کر اس کی مخالفت ضرور کر رہا تھا ۔

*: آج ہی دن 1935ءمیں پرشیا کا نام تبدیل کر کے ایران رکھا گیا تھا ۔ شاہ رضا پہلوی نے اپنے ایک خطاب کے دوران عالمی برادری کو مخاطب کر کے پرشیا کا نیا نام ایران رکھنے کا اعلان کیا تھا ۔ 1935ءتک ایران کو پارس سلطنت کے نام سے جانا جاتا تھا ، تاریخ میں اکثر مقامات پر ایران کو عجمستان کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا ۔
‘سن لو! اگر ہمیں دیوار سے لگایا گیا تو ملک،ملک کو نہیں آپ کو نقصان پہنچے گا، عمران خان حکومت کو خبردار کرتے ہوئے سنگین غلطی کرنے سے بچ گئے
*: آج ہی کے دن 1990ءکو نمیبیا نے جنوبی افریقہ کے 75سالہ اقتدار کے بعد آزادی حاصل کی ۔ نمیبیا افریقہ کے جنوب میں واقع ملک ہے اور اس کے ساتھ زامبیا اور ایجولا کا بارڈر ملتا ہے ۔ نمیبیا کی آبادی صرف 25لاکھ ہے لیکن یہ اقوام متحدہ کا رکن بھی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں