154

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کا اجلاس ڈاکٹر طارق محمود چدھڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کی اہم میٹنگ
رپورٹ (رٹ نیوز/)تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کا اجلاس ڈاکٹر طارق محمود چدھڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام کیبنٹ ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کوسراہا گیا جس کے تحت متنازع پاکستان میڈیکل کمیشن کے عہدے داروں کی تقرری کو غیر آئینی قراردیا گیا۔ اس سلسلہ میں نئی حکومت سے چند جائز مطالبات بھی کئے گئے اور مندرجہ ذیل نکات زیر بحث لائے گئے ۔
1) نئی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ پاکستان میڈیکل کمشن کو فوری طور پرختم کرے اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو اپنی قدیم ساخت کے ساتھ بحال کرے ۔
2) MDCAT کا امتحان لینے کیلئے یونیورسٹیز کو اختیارات واپس سونپ دئے جائیں تا کہ اس عمل کی شفاف ہونے پر کوئی سوالیہ نشان باقی نہ رہ جائے۔
3) NLE صرف فارن گریجوئیٹس کیلئے رکھا جائے۔
4) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ساتھ ڈاکٹرز کی آن لائن رجسٹریشن اور لائسینسنگ کے عمل کو آسان اور شفاف بنایا جائے۔
5) گزشتہ حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں جو ہوش ربا اضافہ کیا ، جو کہ لگ بھگ ٪400 ہے ، اسے مناسب حکمت عملی سے واپس کیا جائے تا کہ ادویات غریب آدمی کی پہنچ میں ہوں اور اس سے زندہ رہنے کی آخری امید بھی نہ چھن جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں